روزی گیبرئیل کی اسلام قبول کرنے اور کلمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

نو مسلم کینیڈین وی لوگر روزی گیبرئیل کی اسلام قبول کرنے اور کلمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

مشہور وی لوگر اور سولو بائیک ٹریولر روزی گیبرئیل کی ایک ویڈیو منظر عام پر ئی ہے جس میں ایک عالِم دین انہیں کلمہ پڑھا کر مسلمان کر رہے ہیں

روزی نے یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اسلام کی طرف لوٹ آئی ہوں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے عالِم دین روزی کو اسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں تفصیل سے بتا رہے ہیں جبکہ مختصر تعارف کے بعد روزی کو کلمہ پڑھایا جاتا ہے

اس موقع پر اور لوگ بھی موجود ہیں جو روزی کو اسلام قبول کرنے پر مبارک پیش کرتے ہیں واضح رہے چند روز قبل مشہور وی لوگر روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کیا تھا روزی نے لکھا تھا کہ وہ حقیقت میں اسلام کی طرف واپس آئی ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>