برج خلیفہ کی یہ تصویر اتارنےکیلئے سات سال انتظار کیا

پاکستانی فوٹوگرافر زوہیب انجم نے کہا ہے کہ برج خلیفہ پر آسمانی بجلی ٹکرانے کی تصویر بنانے کے لئے مجھے سات سال تک انتظار کرنا پڑا

زوہیب کا کہنا ہے کہ یہ تصویر میرے لئے ایک خواب کی تعبیر کے مترادف ہے

پاکستانی زوہیب انجم جو ایک عرصہ سے امارات میں سیٹل ہیں انکا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے ایک خواب کی مانند ہے

میں ہمیشہ اس کوشش میں رہا کہ یہ تصویر بنا سکوں مگر پھر جمعہ کو آنے والے طوفان سے میری خواہش پوری ہو گئی

زوہیب جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ میں بطور فوٹو گرافر  کام کر رہے ہیں انکا کہنا ہے جب بھی بارش ہوتی تھی میں یہاں آ جاتا تھا لیکن کبھی لائٹ ٹھیک نہیں ہوتی تھی اور کبھی زاویہ اور مجھے کامیابی نا ملتی تھی

لیکن جمعہ کے دن میرا یہ مشن بھی پورا ہوگیا


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>