گورنر سندھ نے آزاد کشمیر کو "مقبوضہ” قرار دیدیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین برہم

عمرا ن اسماعیل کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کو ” Pakistan-occupied Kashmir” لکھ دیا

عمران اسماعیل نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ٹویٹ کیا لیکن اپنے ٹویٹ میں تضحیح کی زحمت گوارا نہ لکھی اور دوبارہ پھر "پاکستان کے قبضے میں کشمیر” لکھ دیا

جس پر ماریہ میمن نے تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ کیا واقعی؟ کیا یہ اکاؤنٹ رئیل ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے عمران اسماعیل کے اس اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ آج اردو کو عزت دیتے تو مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کا فرق سمجھ آتا فرنگی چلے گئے لیکن چیلے چھوڑ گئے

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اپنے ہی نشیمن پہ گراتے ہیں بجلیاں

فاروق طاہر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیسے کیسے ہیرے بھرتی کیئے ہوئے ہیں خان صاحب نے

ضرار نامی صارف نے کہا کہ یہ بندہ گورنر سندھ ہے جس کی ذہنی حالت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے پھیلا رہا ہے آزاد کشمیر کو "پاکستان آکوپائیڈ کشمیر” کہہ رہا۔ چاچو رات کا تو پتا ہے تم لوگ نشے میں ہوتے ہو دن کو بھی شروع کر دیا ہے

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ راؤ جی نے کہ خان صاحب ان پڑھ انسان کو گورنر لگاؤ گے تو ایسے حکومت کو زلیل کروائیں گے ۔ چوتیے ایک بات ڈیلیٹ کر دی تھی وہ کافی تھا۔ دوبارہ کر دی۔ پھر کہتے ہیں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ منفیت پھیلاتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے حامی عمران اسماعیل کی اس ٹویٹ پر کافی سیخ پا نظر آئے اور کہا کہ کیسے کیسے جاہل بھرتی کئے ہیں خان صاحب نے اور وزیراعظم عمران خان کو اپنے پارٹی رہنماؤں کو لگام ڈالنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب ن لیگی سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا تو کردیا ہے اب Pakistan-occupied Kashmir لکھنے میں کیا حرج ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >