دانش کی موت پر دانش کنیریا مذاق کی زد میں آگئے، دانش کنیریا کا ردعمل

Danish Kaneria

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط بھی مکمل ہوگئی۔ آخری قسط میں دانش کی موت ہوجاتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کے بعض تبصرے دوسروں کی دل آزادی کا باعث بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک تبصرہ دانش کنیریا کی دل آزاری کا باعث بھی بنا جس میں ایک صارف نے قائم علی شاہ کا حوالہ دیکر ٹویٹ کیا کہ "دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا”

Danish

اس پر دانش کنیریا کا ردعمل بھی بھی سامنے آگیا جس پر دانش کنیریا نے کہا کہ یہ کیا بکواس ہے؟ میں زندہ ہوں مسٹر عمران چوٹانی۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ پوسٹ حقیقت ہے

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دانش کنیریا کی حمایت کی اور کہا کہ یہ جس نے مذاق کیا ہے انتہائی گھٹیائی حرکت کی ہے شرم آنی چاہے کسی کو اقلیت کو اس پر حملہ کرنا وہ بھی جھوٹی خبر موت کی دینا اس لئے اپ لوگوں بدنام کرتا ہیں پاکستان کو بھی –

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دانش کنیریا کو بتانے کی کوشش کی کہ موت میرے پاس تم ہو والے دانش کی ہوئی ہے۔ یہ پوسٹ صرف مذاق ہے کیونکہ قائم علی شاہ ایسے بیانات دیتے رہے ہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >