میرے پاس تم ہو کا سوشل میڈیا پر راج

Mere Pass Tum Ho

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو ” نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدئیے۔۔ میرے پاس تم ہو کا سوشل میڈیا پر بھی راج۔۔”#میرے_پاس_تم_ہو”، "#MerePaasTumHo” اور "#Danish” اور "#MPTH”سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے۔۔

Mere Pass Tum Ho

تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں دانش کی موت نے جہاں کچھ لوگوں کو افسردہ کیا وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے میرے پاس تم ہو کی تعریف کی، کچھ نے دانش کی موت پر ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ دانش کی موت کیوں ہوئی؟ مرنا تو مہوش کو چاہئے تھا جس نے دانش سے بیوفائی کی۔۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دانش کی موت پر دلچسپ تبصرے بھی شروع کردئیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم دانش نے تو مہوش کو این آراو نہیں دیا۔ خود مرگیا لیکن این آر او نہیں دیا

ایک سوشل میڈیا صارف نے شہباز شریف کے مشہور بیان "سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہبازشریف نہیں ” کو استعمال کرتےہوئے کہا کہ دانش کی موت کے ذمہ داروں کو میں لندن کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شوباز شریف نہیں ہے

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دانش کو بھی احساس ہوگیا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دانش کی حکومت حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے، کسی نے کہا کہ میاں صاحب کو 10 ہارٹ اٹیک ہوئے لیکن دانش ایک ہی ہارٹ اٹیک سے مرگیا۔

ڈرامہ سیریل کی رپورٹنگ پر ٹی وی چینلز بھی پیچھے نہ رہے۔ دانش کی موت بریکنگ نیوز کے طور پر دی گئی۔ ایک ٹی وی چینل نے خبر دی کہ دانش کی موت ہوگئی۔ دانش نے دو ٹکے کی عورت کے گھر جاکر جان دیدی

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو تو اختتام پذیر ہوگیا۔۔ سوال یہ ہے کہ اب سوشل میڈیا صارفین کونسا نیا شغل ڈھونڈنے والے ہیں؟ ڈرامہ تو ختم ہوگیا۔۔ ممکن ہے کہ اب سوشل میڈیا صارفین پی ایس ایل ایونٹ پر شغل میلہ لگائیں گے اور اگر لاہور قلندرز نے ماضی کی پرفارمنس برقرار رکھی تو لاہور قلندرز اور فواد چوہدری پر شغل میلہ لگائیں گے یا کسی وزیر کے اوٹ پٹانگ بیان پر۔۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>