میرے پاس تم ہو میں دانش کی موت، صحافت کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے

صحافت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے: دانش نے دو ٹکے کی عورت کے گھر جا کر جان دے دی۔۔۔ نیوز چینل نے بریکنگ نیوز چلادی

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے اختتام پر ایک نجی چینل بےبریکنگ نیوز دی کہ "میرے پاس تم ہو کا ہیرو دانش انتقال کرگیا”، "دانش نے دو ٹکے کی عورت کے گھر جاکر جان دیدی”۔

ٹی وی چینل کی اس رپورٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے

ایک صارف نے اس بریکنگ نیوز پر چینل کو سیلیوٹ کیا

ایک صارف نے کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں صحافت کے جنازے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

ایک صارف سلیم یوسفزئی نے لکھا کہ ہماری صحافت کے لیول کے اندازہ بخوبی اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج ایک نجی ٹی وی چینل بریکنگ نیوز چلا رہتا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں دانش کی موت ہوگئی۔ صحافت کا اب یہی لیول رہا۔

سلیم اختر نے لکھا کہ کراچی ٹو کوئٹہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہزاروں افراد شہید ہوئے ہیں اور یہاں نیوز چینلز میں دانش کے ڈرامائی موت کی بریکنگ نیوز چل رہی ہے۔

عتیق الرحمان سیال نے لکھا کہ ڈرامہ کے فرضی کردار دانش کی موت کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کرنے پر وطن کی ہوائیں نیوز چینلز کو سلام پیش کرتی ہیں-

ایک صارف نے لکھا کہ دوٹکے کا پاکستانی میڈیا

رانا محمدی نے کہا کہ ڈرامہ میرے پاس تم ھو کے ھیرو دانش دو ٹکے کی عورت کے گھر جا کر فوت ھوگیا دیکھا آپ نے ؟ کتنی اہم خبر دی ھے 42 نے خوش قسمت ھو تم پاکستانیو کہ تمھارے پاس 42 جیسے چینل موجود ھیں اگر یہ چینل خبر نہ دیتا تو قیامت تک بھی آپ کو پتہ نہ چلتا کہ دانش کیسےفوت ھوا

غزالہ قریشی نے کہا کہ لاہور سٹی 42 چینل پر ڈرامہ” میرے پاس تم ہو” کے ہیرو دانش کے انتقال کی خبر آئی، شرم آتی ہے،پاکستان کے میڈیا پر۔ یہ میڈیا تو مزاق بن گیا ہے دنیا میں۔ کیوں میڈیا کسی حد میں نہیں؟میڈیا کو ایک لمٹ میں ہونا چاہیے۔شرم آنی چاہیے ۔ یہ بریکنگ نیوز ہونی چاہیئے تھی؟ یہ کردار ہے میڈیا کا؟


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>