نئے سوشل میڈیا قوانین، کیا سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں کا آغاز ہوگیا؟

کیا سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں کا آغاز ہوگیا؟ کیا عام آدمی بھی اپنے متعلق شکایت کرسکے گا

عدیل وڑائچ کے مطابق وزارت آئی ٹی کی جانب سے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین بنا دئیے گئے ہیں ۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے فیسبک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب ، انسٹا گرام ، ڈیلی موشن ، ٹک ٹوک سمیت تمام سوشل سائٹس کو اپنی رجسڑیشن 3 ماہ کے اندر اندر کروانے کا پابند کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق تمام سائٹس پر کام کرنے والے افراد یاکمپنیز کو اسلام آباد میں اپنے آفیسز قائم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ان تمام افراد و کمپنیزکو اپنے فوکل پرسن بھی مقرر کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

عدیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ جو بھی شکایت ہوگی سوشل میڈیا کمپنیاں اس پر 24 گھنٹے کے اندر اندر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔ بعض معاملات میں تو 6 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

عدیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق جو مواد ہوگا یہ کمپنیاں وہ سارا ڈیٹا پاکستان میں رکھنے کی پابند ہوں گی یعنی اس ڈیٹا تک پاکستان کی رسائی ہوگی اور انہیں جنوری 2021 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اسکا مقصد کیا تھا؟ عدیل وڑائچ کے مطابق آج کل سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا دور دورہ ہے، سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔ قومی سلامتی، مذہبی منافرت ، سے متعلق مواد اور توہین آمیز مواد بھی اپلوڈ ہورہا ہے جس کی روک تھام کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

عدیل وڑائچ کے مطابق یہ اچھا اقدام ہے لیکن اگر اسکا غلط استعمال بھی ہوسکتاہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>