شیریں رحمان کو تاریخ سے لاعلمی اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید مہنگی پڑگئی

Aamir Liaquat

ہندوستان میں ترکوں کی حکومت سے متعلق ٹویٹ ۔۔ شیری رحمان کو وزیراعظم عمران خان کا مذاق اڑانا اور انکی بات کو جھوٹا قرار دینا مہنگا پڑگیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے شیریں رحمان کو تاریخ سمجھادی اور شیریں رحمان کے علم میں اضافہ کردیا

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے پاکستان آنے سے ہمیں خوشی ہوئی ہے کیونکہ ترکی ہی وہ ملک ہے جس نے 600 سال ہندوستان پر حکومت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو ایک مرتبہ پھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ تنقید سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقہ کر رہا ہے جن میں شیری رحمان بھی پیش پیش ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ کیا؟ ترکوں نے ہندوستان پر حکومت کی تھی؟ کب؟ عمران خان نے مغلوں کو ترک سمجھ لیا ہے؟

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے شیری رحمان کو تاریخ سمجھادی اور کہا کہ برصغیر پر طویل عرصہ تک حکومت کرنیوالے ترک ہی تھے۔۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے شیری رحمان کی کم علمی پر بھی ماتم کیا۔

سالار سلطانزئی نے ٹویٹ کرکے شیریں رحمان سے کہا کہ مغلوں کے جدامجد ظہیرالدین بابر بن عمر شیخ بن ابو سعید مرزا کا نسب تیمور سےجاملتاتھا۔ تیرویں پیڑی میں بابر کی نسل ڈائریکٹ چنگیز خان سےملتی ہے اور تمام مورخ چنگیز کو منگول (مغل) ترک لکھتی ہے۔ بلاول کو زرداری کےبجائے بھٹو لکھنے والے تاریخ کیا جانینگے؟

عامر لیاقت نے سالار سلطانزئی کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سالار بھائی نے درست لکھا تاتاریوں کا تعلق ترک قوم سے ہے تمام ترک کومر بن یافث بن نوح کی اولاد ہیں ان کا ذکر تورات میں بھی ہے… خطااورتغرغربھی تُرک قبائل میں شامل ہیں جو دراصل تاتاری ہی ہیں.. مغول و تاتار دو بھائی تھے, مغول کی نسل میں چنگیز خان ہے اور تاتار کی نسن سے ترک ہیں

ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ٹویٹ کرکے شئیری رحمان سے کہا کہ شیری خالہ وہ زمانہ گیا جب اس طرح کا ٹویسٹ چلتا تھا۔ اب سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔ ہر قسم کی ملاوٹ سامنے آ جاتی ہے۔ علم حاصل کرو گود سے قبر تک۔ ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی تاریخ پڑ لیں۔

اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک کلپ بھی شئیر کیا کہ جس میں داکٹر اسراراحمد وزیراعظم عمران خآن کی اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ ہندوستان پر ترکوں نے حکومت کی ہے

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شیری رحمان پوچھ رہی ہے کہ مغل ترک کیسے ہو گئے ؟ میرا سارا سا جواب ہے کہ بی بی مغل ویسے ہی ترک ہیں جیسے بلاول زرداری "بھٹو” ہے۔

اس پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >