عزیز میمن کے قتل پر حامد میر نے پیپلزپارٹی پر سوالات کھڑے کردئیے

بلاول کے ٹرین مارچ میں پیسے دیکر لائی جانیوالی خواتین سے متعلق سٹوری دینے والے صحافی عزیز میمن کے قتل پر حامد میر بھی بول پڑے

حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ کے ٹی این نیوز کے محراب پور سندھ کے رپورٹر عزیز میمن ہیں مارچ 2019 میں بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ میں پیسے دیکر لائی جانے والی عورتوں کے متعلق سٹوری دینے پر انہیں دھمکیوں کا سامنا تھا آج انہیں قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی اس ظلم کا صحافی برادری کو حساب لینا ہو گا

اس موقع پر حامد میر نے صحافی عزیز میمن کا کچھ عرصہ قبل کا ویڈیو پیغام بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ یہ کے ٹی این کا رپورٹر عزیز میمن ہے جس کا تعلق محراب پور سے ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا اور بتایا تھا کہ اسکی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ اس کی رپورٹنگ کی وجہ سے کچھ پیپلزپارٹی کے رہنما غصے میں ہیں اور آج اسے قتل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر حامد میر نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ بھی کیا

عزیز میمن کو کیوں قتل کیا گیا؟

عزیز میمن کا کل قتل کردیا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق انھیں کسی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق ’مقتول صحافی کے گلے میں کیبل کی تارپھنسی ہوئی تھی۔ خدشہ ہے کہ انہیں مذکورہ تار سے گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے بعد نہر میں پھینکا گیا ہے۔

بلاول کے ٹرین مارچ کے موقع پر عزیز میمن نے خبر دی تھی کہ بلاول کے ٹرین مارچ میں خواتین کو پیسے دیکر لایا جارہا ہے جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما سیخ پا تھےاور عزیز میمن کو پیپلزپارٹی رہنماؤں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔ عزیز میمن نے کچھ عرصہ پہلے اس سے آگاہ بھی کیا تھا۔

  • انسانوں کے قتل اور خون خرابے کا فلسفہ پاکستانی نہیں۔ اللہ کی قسم یہ ایرانی مسلک اور سوچ کی پیداوار ہے۔ یہ لوگ اپنے مسیح کے انتظار میں پاکستان کو جہنم بنا دیں گے۔

    جیسے کے پاکستان کو توڑ کر بنگلادیش بنیا۔ قرض لیے اور پاکستان کو اپاہج کر دیا۔ کب عام پاکستانی اس ایرانی مذہبی مسلک کی حقیقت کو سمجھ پائے گا۔

  • افسوس اس غیرت مند انصاف گو صحافی کو آج شہید کر دیا گیا اللّٰہ سے دعا ھے کہ اس صحافی کی فیملی کو انصاف ملے اور اس ایماندار صحافی کی فیملی کو انصاف کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان اس کی فیملی کی سپورٹ کی زمہ داری بھی قبول کرے اور اس کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >