وہ پھرسےایک ہوگئے،نعیم الحق کی وفات پر ماہرہ اور مہوش حیات کا ردعمل

Mehwish Hayat

پی ٹی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نعیم الحق کس طرح سے اپنی بیمار بیوی کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

ماہرہ خان نے نعیم الحق کے انتقال پر سال 2018 میں کی جانے والی نعیم الحق کی ایک پرانی ٹویٹ قوٹ کی جس میں نعیم الحق نے اپنی مرحومہ اہلیہ نازوکی دسویں برسی کے موقع پرانہیں بہت اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے خراج عیقدت پیش کیا تھا۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میری والدہ بتاتی ہیں کہ انکل نعیم نے اپنی بیوی کو بازوؤں میں اٹھاتے تھے جب وہ شدید بیمار تھیں اور ان کی کسی بچے کی طرح دیکھ بھال کرتے تھے، اب وہ پھر سے ایک ہوگئے۔

ماہرہ خان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے ٹوئٹ کو قوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری جب بھی ان سے ملاقات ہوئی ، انہیں بہت مہربان اور عزت کرنے والا پایا۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں نعیم الحق کو سر کہتے ہوئے ان کی وفاقت پرگہرے رنج کا اظہار کیا۔ مہوش نے لکھا ’’سر نعیم الحق کے انتقال کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا۔ جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ،ان کے حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ انمول ثابت ہوئے‘‘۔

اداکارہ نے نعیم الحق کے اہلخانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل نعیم الحق ہفتہ 15 فروری کو کراچی کے آغا خان ہسپتال اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ تقریباً 2 سال سے بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

دوسری جناب تحریک انصاف نے نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اس دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >