تونے کیسا جادو کیا؟ جمائما خان نے وزیراعظم عمران خان کا فلمی پوسٹر شئیر کردیا

Jemima Khan Poster

جمائما خان نے وزیراعظم عمران خان کا فلمی پوسٹر ٹوئٹ کردیا، فلمی پوسٹر میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

پوسٹر میں بشریٰ بی بی کے ہاتھوں کے سامنے کرسٹل بال دکھائی گئی ہے، جس پر درج ہے’تو نے کیسا جادو کیا‘؟ جمائما نے اردو کیپشن کا انگریزی ترجمہ کر کے مزاحیہ ایموجیزبنا دیے، لکھا کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟

جمائما خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسے یہ پوسٹر پسند نہیں ۔ لاہور سے ایک دوست نے یہ لالی ووڈ پوسٹر دکھایا ہے

پوسٹر ٹوئٹ کرنے کے بعد جمائما نے مزید ٹویٹ کیا کہ میں کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ تر افراد کی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا، مجھے پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ پسند ہے۔

فلمی پوسٹر میں عمران خان کے پس منظر میں نئی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دکھایا گیا ہے جبکہ پوسٹر میں جمائما کو بھی سفید قمیص اور دوپٹے میں دکھایا گیا ہے جبکہ عمران خان پاکستان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں

جمائما خان کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور جمائما کے ٹویٹ پر خوب محظوظ ہوئے۔

ہنس مسرور نامی صارف نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ نے پاکستانی قوم پر جادو کیا ہے اور ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔ ہم ذاتی طور پر آپکو "بھابھی آف نیشن(قوم کی بھابھی) ” سمجھتے ہیں۔ آپکی وفاداری کو سلام

ایک صارف نے کہا کہ عمران خان خود ایک کالا جادو ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ کیا بات ہے۔۔ ایک ہیرو اور دو ہیروئینیں

ایک صارف نے ہنستے ہوئے ٹویٹ کیا کہ آپ کا جادو بہت پاورفل ہے۔ آپ سے محبت

واضح رہے کہ جمائما، عمران خان کی پہلی بیوی تھیں جن کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی ہے اسکے بعد عمران خان نے ریحام خان سے شادی کی جو 8 ماہ ہی چل پائی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >