مبینہ فیک نیوز پر انصاف نہ ملنے کا شکوہ کرنے پر کلاسرا کے عمران خان پر لفظی وار

Klasra Imran Khan

اپنے خلاف مبینہ جھوٹی خبر پر انصاف نہ ملنے کی دہائی دینے پر رؤف کلاسرا نے وزیراعظم عمران خان کو کھری کھری سنادیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ایک ٹی وی چینل نے میرے خلاف جھوٹی خبر چلائی. پیمرا نے اس چینل کیخلاف ایکشن لیا، لیکن اس چینل نے عدالت جا کر سٹے لے لیا. میں وزیراعظم ہوں، اور پچھلے پندرہ مہینے سے انصاف کا انتظار کر رہا ہوں – وزیراعظم عمران خان

اس پر رؤف کلاسرا میدان میں آگئے اور دھڑا دھڑ ٹویٹ کرکے وزیراعظم عمران خان پر خوب برسے

اپنے پہلے ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ آپ نے دھرنا میں شہباز شریف پر 10ارب روپے پیش کش کا الزام لگایا۔عدالت میں کیس ہوا۔آپ پیش نہیں ہوئے۔عدالت ثبوت نہیں بھی نہیں دیے۔مقدمہ تیز چلتا تو اپ کو اربوں کا ہرجانہ ہوجانا تھا۔35 پنکچرز والا بھی اپ کے بقول سیاسی بیان تھا ثبوت نہ تھا۔شکر کریں عدالتیں اپ کو بھی کچھ نہیں کہتیں

اپنے دوسرے ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ آپ کو عدالتوں نے کبھی اسٹے نہیں دیے یا مقدمات میں ضما نتیں نہیں دیں؟ جنہوں نے آپ پر مقدمے کرائے وہ بھی اس طرح مایوس ہوں گے جب آپ کو ضمانت ملی یا اسٹے ملے تھے جیسے آج آپ ہورہے ہیں۔ ایک سسٹم ہے ہم بھی فالو کرتے ہیں آپ بھی کریں۔عدالت جائیں اسٹے خارج کرائیں اگر کیس میں جان ہے ۔

مزید ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ڈیرہ غازی خان جیل میں قید تھے تو انہی عدالتوں نے ہی آپ کو ضمانت دی تھی مشرف دور میں۔آپ پر پی ٹی وی حملہ کیس میں مقدمہ ہوا تو بھی عبوری سے پکی ضمانت انہی عدالتوں نے دی جن سے آپ ناراض ہیں۔کل کو پھر اپ کو عدالتوں کی ضرورت پڑنی ہے۔وزیراعظم کے لیے اور عدالت اور عوام کے لیے اور؟

ایک اور ٹوئٹ میں رؤف کلاسرا نے کہا کہ انہی عدالتوں نے غیر قانونی بنی گالہ کو ریگولر کیا جہاں آپ کا گھر تھا ۔ اسی عدالت نے constitutional avenue عمارت کو ریگولر کیا جہاں اپ کا کروڑں کا فلیٹ ہے۔ ملک بھر کے غریبوں کے گھر ریگولر نہ ہوئے۔ان کے گھر گرائے گئے۔ اپ ابھی بھی انہی عدالتوں سے ناراض ہیں۔۔ کمال ہے خان صاحب۔۔

مزید ٹویٹ کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ آپ کا کیس پندرہ ماہ سے تو شہباز شریف کا پانچ سال سے آپ کے خلاف پڑا ہے کہ انہوں نے مقدمہ آپ پر کر رکھا ہے کہ اپ نے الزام لگایا تھا دس ارب کی پیش کش کی اور اپ نے کہا تھا آپ کے پاس ثبوت ہیں۔ اپ تو صرف پندرہ ماہ تو شہباز شریف پانچ سال سے آپ کے خلاف مقدمے کے فیصلے کا انتظار کررہا ہے۔

رؤف کلاسرا یہاں پر ہی نہیں رکے ، ایک اور ٹویٹ داغتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ سے لے کر پشاور میٹرو انکوائری تک ہر جگہ اپ عدالت سے ریلیف لیتے رہے اس وقت عدالتیں اچھی تھیں۔ اج بری ہوگئی ہیں کہ ایک کیس کی اپیل پر اسٹے دے دیا۔۔ غور کریں تو یہ عدالتی سسٹم آپ کو سوئٹ کرتا ہے خان صاحب۔ اگر یہ تیز چلتا تو آپ کب کے فارغ ہوچکے تھے۔اربوں کے ہرجانے الگ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ دن پہلے فیک نیوز پر شکوہ کیا تھا کہ ہمارے خلاف فیک نیوز چلائی جارہی ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں ہورہا۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایک ٹی وی چینل نے میرے خلاف جھوٹی خبر چلائی. پیمرا نے اس چینل کیخلاف ایکشن لیا، لیکن اس چینل نے عدالت جا کر سٹے لے لیا. میں وزیراعظم ہوں، اور پچھلے پندرہ مہینے سے انصاف کا انتظار کر رہا ہوں – وزیراعظم عمران خان


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >