کیا مریم نواز نے شہبازگل کو 50 لاکھ ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائز بننے کی آفر کی؟
مریم نوازشریف نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے شہباز گل 50 لاکھ ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائزر بننے کی آفر کی ہے؟
کیا یہ درست ہے @SHABAZGIL کہ آپ نے عمران خان کے سامنے دعوی کیا کہ مریم نوازشریف نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے آپکو 50 لاکھ ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائزر بننے کی آفر کی ہے؟ pic.twitter.com/psRfNB4lD1
— Umar Cheema (@UmarCheema1) February 18, 2020
جیو کے صحافی عمرچیمہ نے حفیظ اللہ نیازی کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں حفیظ اللہ نیازی دعویٰ کرتے ہیں کہ میری ایک ریسٹورنٹ میں شہباز گل سے ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ مریم نوازشریف نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے مجھے 50 لاکھ ماہانہ پر چیف میڈیا ایڈوائزر بننے کی آفر کی ہے۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات ریکارڈ پہ لارہا ہوں۔۔ میں شہبازگل سے ایک دو بار ملاہوں وہ بھی چند منٹ کیلئے لیکن شہبازگل نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے یہ مال بیچا
اس موقع پر حفیظ اللہ نیازی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا احمق اور بیوقوف کزن کہا۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میرے بیوقوف اور احمق کزن کو یہ نہیں پتہ کہ مریم نواز کا سٹینڈرڈ شہبازگل نہیں ہے۔
حفیظ اللہ نیازی نےمزید کہا کہ مجھے مریم نواز کے میڈیا سیل کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ خداگواہ ہے مجھے نہیں پتہ کہ مریم نواز کا میڈیا سیل کیسے چل رہا ہے۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو ایک بار پھر ناک کا بال بنادیا گیا ہے۔ جو مجھے گالیاں دیتا ہے اسے وزیراعظم ہاؤس میں مدعو کیا جاتا ہے۔ جو بندہ مجھے سوشل میڈیا یا کہیں اور کوستا ہے اسے بلالیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شہبازگل اور حفیظ اللہ نیازی کا متعدد پروگراموں میں سامنا ہوچکا ہے۔ ایک شو میں شہبازگل نے حفیظ اللہ نیازی کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی عمران خان سے اسلئے ناراض ہیں کیونکہ عمران خان نے اسکے بھائی کو ٹکٹ نہیں دی جس پر دونوں کے درمیان کافی تلخ کلامی ہوئی۔
GEO KA SAHAFI. These words are enough. The beating he got after being stripped naked has not cured him from lying. Another session with SHO Allah Ditta is required.