کرونا وائرس ائیرپورٹس پر رشوت کا ذریعہ بن گیا؟ ویڈیو وائرل

پاکستان میں ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے کرونا وائرس کو کمائی کا ذریعہ بنالیا۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ رشوت دو ورنہ کرونا وائرس کا خدشہ ظاہر کرکے گهر نہیں جانے دیا جائے گا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق پاکستان میں ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے کرونا وائرس کو کمائی کا ذریعہ بنالیا۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ڈرایا جارہا ہے کہ رشوت دو ورنہ کرونا وائرس کا خدشہ ظاہر کرکے گهر نہیں جانے دیا جائے گا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ . ائیر پورٹ پر تعینات ڈاکٹرز نے مسافروں کے غیرقانونی طور پر پاسپورٹ ضبط کرلیا جس پر مسافر نے احتجاج کیا کہ آپ نے میرا پاسپورٹ کیوں ضبط کیا جس پر ڈاکٹر کہتا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ آپ بھاگ جائیں گے۔

بحث کرنے پر ڈاکٹر غصہ میں آجاتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا دماغ مت خراب کرو۔

ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون بھی یہ دعویٰ کرتی نظر آرہی ہے کہ اس سے بھی پیسے مانگے جارہےہیں۔

نوجوان کے مطابق ائیرپورٹ پر تعینات ڈاکٹرز سمپل نہیں لے رہے بلکہ پاسپورٹ ضبط کررہے ہیں۔ سوال پوچھیں تو بدتمیزی کرتے ہیں۔ ایک بزرگ خاتون ساؤتھ افریقہ سے آئی ہے یہ اسے بھی تنگ کررہے ہیں۔

نوجوان نے الزام لگایا کہ یہ لوگ ہمیں بلیک میل کررہے ہیں کہ پیسے دو گے تو پاسپورٹ دیں گے اور یہ سب یہ ملکر کررہے ہیں۔

  • کیا سچ ہے کیا جھوٹ ہے خبروں کی تصدیق کیسے ہو یہ ایک مشکل کام ہوتا ہے…. اس خبر کی حیثیت تو سو فیصد خبر واحد کی ہے لیکن کیماڑی میں جس طرح اموات ہوئیں وہ تو مطلق سچائی ہے.. لیکن یہ کیسے ہوا، کیا وجہ تھی اسکا علم خدا جانے اس پر اکتفا کرکے ہی ایمان سلامت… اسکے متعلق کوئی ہتمی بات کہنا ہتمی بات جاننا کتنا مشکل ہے اس موقع پر ہمارے اداروں کی نااہلی دیکھنے کے قابل ہے…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >