پنجابی میں بات کیوں کی؟ خاتون ٹریفک وارڈن پر برس پڑی، ویڈیو وائرل

پنجابی میں بات کیوں کی؟ خاتون ٹریفک وارڈن پر برس پڑی

تفصیلات کے مطابق دوران ڈرائیونگ فون پر بات کرنے پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی روک لی اور پنجاب میں اسے مخاطب کیا جس پر خاتون سیخ پا ہوگئیں اور کہا کہ مجھ سے بدتمیزی کیوں کی؟

ویڈیو بنانے والے شخص نے خاتون سے چلانے کی وجہ پوچھی تو ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کیا بدتمیزی ہوئی ہے جس پر خاتون نے چلاتے ہوئے کہا کہ اس اہلکار نے مجھ سے پنجابی میں بات کی اور کہا کہ ’میڈم جی آپ ذرا ہم سے آرام سے شیشہ نیچے کرکے بات کرلیں۔

خاتون نے انگریزی میں کہا یہ ہوتا کون ہے مجھ سے اس طرح بات کرنے والا۔ اس نے مجھ سے بدتمیزی کی ہے اور اسے مجھ سے معافی مانگنی چاہیئے۔

خاتون کی اس بات پرویڈیو بنانے والے شخص نے کہا کہ یہ اہلکار آپ سے کچھ مانگنا چاہ رہے تھے کیا مانگنا چاہ رہے تھے جس پر خاتون نے کہا مانگنا نہیں چاہ رہے تھے انہوں نے مجھ سے پنجابی میں بات کی ، پنجابی ایک غیر مہذب زبان ہے انہیں مجھ سے سے مہذب زبان میں بات کرنی چاہیئے تھی یہ کوئی طریقہ نہیں ہوتا۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے کہا آپ یہ تو بتائیں اس اہلکار نے پنجابی میں آپ سے کہا کیا ہے گالی تو نہیں دی نا؟

خاتون نے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے کہا کہ اس ملک میں عورتوں کے کوئی حقوق نہیں ہیں آپ لوگوں کو بات کرنا نہیں آتی۔

ویڈیو بنانیوالے شخص نے خاتون سے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل پر بات کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے لیکن خاتون اس بات کا جواب دینے کے بجائے رپورٹر پر ہی چلانے لگی اور کہنے لگی کہ تم کون ہوتے ہو بیچ میں بولنے والے۔

ویڈیو میں موجود خاتون کی حرکتوں پر سوشل میڈیا صارفین نہایت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ دراصل یہ احساس کمتری کا شکار لوگ ہیں جنہیں اپنی زبان بولنے میں شرم محسوس ہوتی ہے اور انگریزی زبان بولنے میں فخر کرتے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ان لوگوں کو عام زبان میں ’’نو دولتیے‘‘ کہتے ہیں۔

  • لعنت ہے اس عورت پر جو اس بات پر غصہ کر رہی ہے کہ اسکے ساتھ پنجابی میں بات کی۔اور ہم لوگ تبدیلی چاہتے ہیں حکومت سے۔اس جیسی عورت جب باہر کے ملکوں میں جاتی ہیں تو بھیگی بلی بنکر قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔لعنت بے شمار

  • یہ کونسا نیا ٹرینڈ چل پڑا ہے جسے دیکھو ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چلا دیتا اتنی معمولی سی بات پر کسی کو ڈیفیم کرنا بدنام کرنا ہیومیلیٹ کرنا کرائم ھے وہ بھی سائبر کرائم I think she should file a complaint in FIA.

  • لگدا اے ماضی وچ ایدے پیو نے ایدی ماں نوں پنجابی وچ طلاق دیتی سی، او ہن وی بچھو بن کے ایدی ڈھوئی اتے ڈنگ ماردی اے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >