رکن پنجاب اسمبلی کی اسلحہ لہراتے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شعیب ادریس جو کہ فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کو سر عام اسلحہ لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شعیب ادریس کے ساتھ موجود دیگر ساتھی بھی اپنے ہاتھوں میں اسلحہ لہراتے ہوئے کسی گلی میں سے گزر رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ادریس اپنے ساتھ موجود ساتھیوں میں سے ایک ساتھی کو اسلحہ تھما رہے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ دیگر افراد کے ہاتھوں میں بھی اسلحہ واضح طور پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے سرعام اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی شعیب ادریس پنجاب حکومت کے احکامات کے برعکس اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>