آخر نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جا رہیں؟فوادچوہدری

نواز شریف کی رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جا رہی ؟ فواد چودھری نے سوال اٹھا دیا ۔۔۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹویٹ

Fawad Nawaz

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کر کے نواز شریف کی صحت اور انکی رپورٹس نہ بھیجنے پر سوال اٹھا دئے ہیں

وفاقی وزیر نے ٹویٹ کی ہے "آخرنواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟ بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونیوالے ٹیسٹ پاکستان میں ہونیوالے میڈیکل ٹسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں”

اسکے ساتھ ہی فواد چودھری نے مزید لکھا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹسٹ کروائے وہ مشکوک تھے، ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہئے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

فواد چودھری کی ٹویٹ نے ٹویٹر پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، سوشل میڈیا پر دونوں جماعتوں کے حامی میدان میں نکل آئے ہیں اور اپنی اپنی پسند کے تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ نواز شریف کے معالج کچھ عرصہ کے لئے چھٹی پر چلے گئے ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>