بھارت کو منہ توڑ جواب ، ستائیس فروری کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر آج پاک فضائیہ یوم فتح منارہی ہے۔ اس دن کو سرپرائز ڈے کا نام بھی دیا جارہا ہے۔

اس دن کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ٹرینڈ ز شروع کئے ہیں ان ٹرینڈز میں
# HappySurpriseDayIndia ، #WorldsBiggestTeaParty , #27FebSurpriseDay , #wesaidwedid
شامل ہیں۔

Social Media

#HappySurpriseDayIndia اور #27FebSurpriseDay کا مطلب ہے کہ ہم نے بھارت کو بہت بڑا سرپرائز دیا تھا جب بھارت نے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا اور بالاکوٹ میں 300 لوگوں کو فضائی حملے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا تو پاکستان نے دوسرے دن ہی بھارت کو جواب دیکر ساری دنیا کو حیران کردیا اور بھارت بغلیں جھانکنے پر مجبور ہوگیا۔

پاکستان نے بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرایا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا۔

#WorldsBiggestTeaParty ۔ اس ٹرینڈ کا مطلب یہ ہے کہ جب پاکستان نے بھارتی طیارہ مار گرایا تو پاک فوج نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی حدود سے گرفتار کرلیا اور اسے چائے پلائی ۔ ابھی نندن پاکستانی چائے سے بہت متاثر ہوا اور اسے Fantastic Tea قرار دیدیا۔

یہ چائے دنیا کہ مہنگی ترین چائے قرار دی جارہی ہے جو ایک مگ 21 طیارے کی تباہی کے بدلے پلائی گئی۔

World Biggest Tea Party

سوشل میڈیا اور کرکٹ کی نامور شخصیت ڈینس کرکٹ نے تو اپنے ٹوئٹر ہینڈلر کا نام ہی #WorldsBiggestTeaParty رکھ لیا ہے اور ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں وہ چائے پی رہے ہیں اور اسے فنٹاسٹک ٹی قرار دے رہےہیں۔

#WeSaidWeDid- بھارت کو ہم نے جو کہا وہ کردکھایا ۔ بھارت کے بالاکوٹ کی جعلی سرجیکل سٹرائیک کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا اور نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو جواب کا سوچیں گے نہیں بلکہ اس کا بھرپورجواب دیں گے۔ اسکے بعد دنیا نے دیکھا کہ ہم نے بھارت کو دوسرے دن ہی منہ توڑ جواب دیا۔ ہم نے جو کہا کردکھایا اور بھارت اپنے زخم چاٹنے پر مجبور ہوگیا۔

اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور دلچسپ Memeشئیر کیں ۔۔ سوشل میڈیا صارفین اس موقع پر کیپٹن حسن صدیقی کو نہ بھولے اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >