نجی بس کمپنی نے سامان والی جگہ پر مسافر ٹھونس دئیے، ویڈیو وائرل

نجی بس کمپنی نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئے، مسافروں کو سامان والی جگہ بٹھا کر لے جایا جا رہا ہے

ایک طرف جہاں حکومت عوام الناس کو مہلک کرونا وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے وہیں کچھ لوگ پیسے کمانے کے لالچ میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیںے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صحافی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معروف بس کمپنی مسافروں کو ڈکی میں سامان رکھنے والی جگہ پر بٹھا کر ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کر رہی ہے۔

چھوٹی سی جگہ پر 8 سے 10 لوگوں کے اکٹھا بیٹھنے سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے لیکن لگتا ہے بس کمپنی کو صرف اور صرف کمائی سے غرض ہے۔

صحافی نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تمام حکومتی عہدے داروں سے اس بھیانک غفلت کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >