غلط خبر پھیلانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا طلعت حسین کو جواب

طلعت صاحب.براہ کرم اپنی معلومات درست کریں.وزیراعلی بلوچستان

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار اور اینکر طلعت حسین کی تنقید پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے جوابی ٹویٹ لکھ دیا. انہوں نے طلعت حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم معلومات درست کریں میں پکنک منانے نہیں بلکہ میں جس مقام پر تھا وہ ایک مزار ہے.

میں نصیب آباد ڈویژن (نصیرآباد ، جعفرآباد ، گنداوا ، جھل مگسی) کے دورے پر ہوں ،

میرا رات کا قیام میرے اپنے ذاتی مقام پر تھا ہے ، مگسی میرے لئے خاندانی مقام ہے.

طلعت حسین نے ٹویٹ پر جمام کمال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عوام کے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ ’ہمارا اخلاقی ، مذہبی اور قومی فریضہ ہے‘ اور خودجھل مگسی میں خاندان اور دوستوں کے ساتھ پکنک اور ماہی گیری کے سفر پر گئے ہیں.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >