وزیراعظم سے بدتمیزی، غیرسنجیدہ سوالوں پر فرحت عباس شاہ کی صحافیوں پرتنقید

معروف شاعر اور صحافی وزیراعظم عمران خان سے بدتمیزی کرنیوالے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ویڈیو بلاگ میں فرحت عباس شاہ نے رؤف کلاسرا، ارشاد بھٹی اور محمد مالک کو جاہل قرار دیدیا

رؤف کلاسرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فرحت عباس شاہ نے کہا کہ مجھے یہ کلاسرا ہمیشہ جاہل ، پینڈو لگا ہے، اپنے آپکو میں بڑا یہ بنا ہوا ہوں اور میں وہ بناہوا ہوں۔۔ آپ لاہور تو آؤ ناں تمہاری صحافت کو جوتیاں نہ پھیریں

فرحت عباس شاہ نےارشاد بھٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ کبھی صحافی، نہ شاعر، نہ ادیب، یہ سب ایڈیٹر تک تو کبھی رہا نہیں۔ شرم آنی چاہئے۔ وہ ایک اور گنجا اور ٹینڈا، وہ جو ٹنڈ کراکے ، میں حیران ہوں کہ اسے پی ٹی وی کا چئیرمین بنادیا۔ جو عمران خان نے انکے ساتھ کیا ہے ویلڈن۔

فرحت عباس شاہ نے مزید کہا کہ یہ (محمد مالک)سوال کیا کررہا ہے کہ چین میں ہمارے بچے، انکے ماں باپ۔۔ ماں باپ تو ہر جگہ پریشان ہوتے ہیں، عمران خان نے کتنا پیارا جواب دیا ہے جو چین میں انتطامات تھے وہ ہم کرسکتے تھے، انکا علاج بھی نہ کرپاتے اور باقی بندوں کو بھی لگادیتے ۔

فرحت عباس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران والا جواب بھی انہوں نے بڑا خوبصورت دیا ہے، دراصل یہ زلفی بخاری کو شیعہ ہونے کی وجہ سے پھنسانا چاہتے ہیں۔ یہ ارشاد بھٹی اور وہ گنجا آلو کے سروالا۔۔یہ صحافی بنے ہوئے ہیں، کبھی فیض احمد فیض، مولانا طفر علی خان، منوبھائی صحافی۔۔ یہ کدھر سے آگئے ہیں؟

مبشرلقمان اور آفتاب اقبال سے متعلق فرحت عباس نے دعویٰ کیا کہ ایک مبشرلقمان صحافی بنا ہوا ہے جو لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے کھارہا ہے، ادھر وہ کلاسرا پینڈو ٹیوشن پڑھانے چلا ہے۔وہ آفتاب جو دوسروں کی جگتوں پر بنا ہوا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ پچھلے چینل کو لوٹ کر آیا ہے۔اوپر سے کلاسرا جیسے صحافی میر شکیل الرحمان کی حمایت کرتے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More