ہوٹل سے فی سبیل اللہ کھانا لے جائیں، ٹریفک پولیس اہلکار کی انسانی خدمت

ٹریفک پولیس اہلکار کا انسانی خدمت کا جذبہ بےمثال۔۔ ملک میں کرونا کے باعث پیدا ہونے والی اس مشکل گھڑی میں مثال بن گیا۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک ہوٹل میں مستحق افراد میں کھانے تقسیم کرنے کی ذمہ داری اٹھالی۔۔

ٹریفک اہلکار نے لاؤڈ اسپیکر اٹھایا اور ہوٹل کے باہر کھڑے ہوکر اعلان کرنے لگا کہ جس نے کھانا نہیں کھایا ہوٹل سے فی سبیل اللہ کھانا لے جائے۔۔ اہلکار ساتھ ساتھ نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے بھی کہتا رہا۔۔

اعلان کرتا رہا کے رش نہ لگائیں اپنا کھانا لے کر جاتے جائیں۔۔ مفت کھانا تقسیم کررہے ہیں جن حضرات نے کھانا نہیں کھایا ہے جلدی جلدی آئیں اپنا پارسل لیتے جائیں اور دعائیں بھی کرتے رہیں۔۔

Traffic Police Announcement | Viral Video

جس نے کھانا نہیں کھایا ہوٹل سے فی سبیل اللہ کھانا لے جاۓ پولیس والے کی صدائیںویڈیو نے تہلکہ مچا دیا #BOLNews #Breaking #TrafficPollice #Coronavirus #LockDown #COVID_19

Posted by BOL on Wednesday, March 25, 2020

ٹریفک اہلکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔۔ جہاں عوام اس کے اس احسن اقدام کو داد دے رہے ہیں۔۔ اس ویڈیو نے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔۔کیونکہ ایسے وقت میں جب ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک کی روانی نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں اہلکار نے اپنا وقت فضول کاموں میں ضائع کرنے کے بجائے مدد فراہم کرنے میں وقف کردیا ہے۔۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے جہاں حکومت سنجیدہ ہے وہیں  مخیر حضرات بھی اپنی اپنی اسطاعت کے تحت غریب طبقے کی مدد کررہے ہیں۔۔ کھانے پینے کی اشیاء اور پورا راشن بھی فراہم کررہے ہیں۔۔ پاکستانی آرٹسٹ بھی اس عمل میں پیش پیش ہیں، جو نہ صرف راشن تقسیم کررہے بلکہ دیگر طریقوں سے بھی کرونا کی روک تھام کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>