سب کو اللہ نے بنایا ، خواجہ سرا جولی کی کہانی سے دل ٹوٹ گیا: علی ظفر

معروف سماجی کارکن اور خواجہ سرا جولی خان نے موجودہ حالات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے آئسولیشن یعنی تنہائی میں رہنے کے عمل پر خواجہ سرائوں کی زندگی کی عکاسی کردی

جولی نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ کرونا کہ وجہ سے پوری دنیا کے قرنطینہ ہونے سے کسی کی زندگی متاثر نہیں ہورہی ہے نہ کوئی اثر ہوا ہے.ہم تو خواجہ سرا کی حیثیت سے خاندان سے دور قرنطینہ میں ہی زندگی گزارتے ہیں.

جولی خان کی ویڈیو اور ان کی کہانی نے گلوکار علی ظفر کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا. علی ظفر نے ٹوئٹر پر جولی خان کی کہانی شیئر کرتے ہوئے کہا یہ کہانی سننے سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے.ہماری اجتماعی ذمہ دای بنتی ہے کہ ہم معاشرے میں تمام خواجہ سراؤں کو برابری اور محبت کا احساس دلائیں، سب کو اللّہ نے بنایا ہے.

جولی نے نہ صرف اپنے بلکہ تمام خواجہ سرا کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا قرنطینہ میں رہنےسے پریشان ہے ہم تو ایک عرصے سے تنہا زندگی گزار رہے ہیں. اج دنیا کو محسوس ہورہا ہوگا کہ تنہا رہنا کتنا مشکل ہے. ہم تو ہمیشہ سے والدین.بہن بھائیوں اور سب سے الگ رہ رہے ہیں.ہمیں دوست احباب بنانے کا حق نہیں نہ ہمیں دوست تسلیم کرنے کیلئے کوئی تیار ہوتا ہے.

جولی خان نے کہا کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے اگر آپ یہ سب سوچیں کہ میرے پاس گھر , ماں باپ, پیسہ نہیں,کھانے کو رزق نہیں ہے، نوکری نہیں ہے، تعلیم نہیں ہے تو آپ لوگ کیسا محسوس کریں گے؟اس معاشرے میں ہمارے لئے بہت سے مسائل ہیں، اِس معاشرے میں نہ تو انسانیت ہے، نہ عدل ہے، نہ انصاف ہے، نہ تمیز ہے، نہ شعور ہے۔اگر اِس معاشرے میں اسلام اور انسانیت آجائے گی تو ہمارا خوف ختم ہوجائے گا.

خواجہ سرا نے اس حقیقت کی جانب توجہ دلائی کہ جو لوگ دنیا میں خدا بنے بیٹھے ہیں اور بھول گئے ہیں کہ اُن کو مرنا ہے تو یہ کرونا وائرس اُن کو یہ احساس دلانے آیا ہے تُم اللّہ کے سامنے کچھ بھی نہیں ہو۔

جولی خان کا کہناتھا کہ کرونا کی یہ جنگ تو ایک دن ختم ہوجائے گی کیونکہ سب ایک ہیں کوئی تعصب نہیں ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی.

یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ہم خواجہ سرا کو ایک عام انسان کی طرح جینے کا حق نہیں دیتے اور انہیں تنہا کرکے ان کی تمام خوشیاں چھین لیتے ہیں. یہ خواجہ سرا جن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ ہی انہیں گھر کا فرد تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے جولی جیسے بہت سے ایسے خواجہ سرا ہیں جو زندگی کو عام انسان کہ طرح گزارنا چاہتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >