شہزادہ چارلس کو بھارتی گلوکارہ کنیکا کی وجہ سے کرونا وائرس ہوا ؟ ٹوئٹر پر بحث

 

برطانوی شہزادہ چارلس کیلئے بھارتی گلوکارہ کنیکا سے ملاقات مشکلات لے آئیں ایسا ہی کچھ ٹوئٹر پر زیر بحث ہے. ہوا کچھ یوں کہ کنیکا کپور میں چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا اور اس کے کچھ عرصے بعد ہی شہزادہ چارلس کو کرونا وائرس ہوگیا.

کیونکہ حال ہی میں کنیکا برطانیہ کے دورے سے واپس آئی ہیں جہاں انہوں نے کئی ایونٹس میں شرکت کی اور کہا جارہا ہے کہ اس دوران شہزادہ چارلس سے ملاقات بھی ہوئی.

اب ٹوئٹر پر یہ جنگ چل رہی ہے کہ گلوکارہ کی وجہ سے شہزادہ چارلس وائرس کا شکار ہوئے .گلوکارہ پر برطانوی شہزادے چارلس کو کرونا وائرس سے متاثر کرنے کا الزام بھی عائد کیا جارہا ہے۔

کیونکہ ان دونوں کی ملاقات کی چند تصاویر بھی وائرل ہوگئی ہیں جن پر ایک طرف تو گلوکاہ پر تنقید کی جارہی ہے دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ دونوں میں سے کون پہلے متاثر ہوا.

کنیکا کپور نو مارچ کو لندن سے ممبئی پہنچی اور پھر لکھنؤ گئیں جہاں ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی .جب انہوں نے ٹوئٹر پر وائرس کی تصدیق کی تواس کے بعد گلوکارہ کو لاپرواہی برتنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

ہندوستان ٹائمز  کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصاویر دوہزار پندرہ کی ہیں جب شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے لندن میں ایک ایونٹ منعقد کیا تھا۔جبکہ گزشتہ سال جون میں لندن میں ہی ایک ایونٹ میں گلوکارہ نے شہزادے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

بھارت میں کرونا کے باعث بیس افراد ہلاک اور سات سو تریپن متاثر ہوچکے ہیں.جبکہ برطانیہ میں پانچ سو اٹھتر ہلاک اور گیارہ ہزار چھ سو پینسٹھ متاثر ہیں.دنیا بھر میں چوبیس ہزار ایک سو سترہ ہلاک اور پانچ لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More