جیالوں کے لائف بوائے صابن کی تقسیم کے فوٹوسیشن سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر آج کل کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں پیپلزپارٹی کے جیالے اور کچھ دیگر جماعتوں کے کارکن کرونا وائرس سے بچنے اور غریبوں کی مالی مدد کیلئے مفت "لائف بوائے” صابن تقسیم کررہے ہیں اور جن غریبوں کو وہ صابن دے رہے ہیں انکے ساتھ فوٹو سیشن اور سیلفیاں بھی بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروارہے ہیں تاکہ وہ اپنے عزیزوں اور دوستوں کو بتاسکیں کہ انہوں نے کتنا بڑا کام کیا ہے ۔ صابن تقسیم کرنیوالوں میں زیادہ تر تعداد پیپلزپارٹی کے جیالوں، مقامی کونسلرز کی ہے

سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر اور سیلفیوں پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر نیکی کرنی ہی ہے تو خاموشی سے کرو، غریبوں کے ساتھ اس طرح تصاویر بنواکر ان کی غربت کا مذاق اڑانے کی کیا ضرورت تھی؟ انکا مزید کہنا ہے کہ کہیں 5 کلو آٹے کا تھیلا دیکر اپنی تشہیر کی جارہی ہے تو کہیں 25 روپے والا صابن دیکر۔

جس نیک عمل میں ریاکاری ہو ، وہ ثواب کےبجائے ذلالت کا موجب ہوتا ہے۔ یہ لوگ نہ صرف کسی کی غربت کا مذاق اڑارہے ہیں بلکہ ایسی نیچ حرکتیں اپنے آپکو بھی چھوٹا ثابت کررہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ کیا کہ جو صابن غرباء کو دیا جارہا ہے، وہ دراصل ایکسپائر ہوچکا ہے۔

ایک شخص نے اپنے علاقے کے لیڈر کی تصاویر شئیر کیں اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے جانباز شفیق ملک صاحب کی طرف سے غرباء میں ماسک,صابن سنیٹائزر تقسیم کرنے پر ہم شفیق ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اللہ آپکو اجر دے آمین

عامر لیاقت نے ان تصاویر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مفت صابن… معنی خیز تقسیم

علی عباسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ہوتی ہیں زندہ قومیں ایک عدد پورا لائف بواے صابن تقسیم کرتے ہوے اگر ایسے ہی کام ہوتا رہا تو ملک سے کورونا گھنٹے میں ختم ہو گا نوٹ سیفلی بنانا مت بھولیس۔۔

میجر (ر)عارف نے ایک بزرگ کو 5 کلو آٹا دینے کے فوٹوسیشن کی ایک تصویر شئیر کی ۔ میجر عارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پانچ کلو آٹادیئے جانے کی تقریب غربت کا جنازہ ھے ذرا دھوم سے نکلے

جمال مسعود نے لکھا کہ میئر لاڑکانہ کی طرف سے ایکسپائرڈ صابن غرباء میں مفت تقسیم کرنے کے کچھ روح پرور مناظر۔

ایک نوجوان نے ایک جیالے کی تصویر شئیر کی جس میں وہ لائف بوائے صابن دے رہا ہے اور سیلفی بھی بنوارہا ہے۔ نوجوان نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ حکومت کا انقلابی اقدام۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام میں مفت صابن تقسیم کئے گئےلیکن شرط تصویر بنانے کی رکھی یہ ہے ہمارے سندھی لیڈر افسوس

رشید رضا نے ایک ویڈیو تقسیم کی جس میں خواتین سکھر سٹیڈیم راشن لینے آتی ہیں اور پولیس ان خواتین کو بھگارہی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More