وزیر اعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

عمران خان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

برطانیہ کے ایک ویب چینل نے غلطی سے برطانیہ کے وزیراعظم کی بجائےپاکستانی وزیراعظم میں کورونا وائرس کی تصدیق کی غلط خبر چلادی۔
وزیراعظم پاکستان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل افیئرز ڈاکٹرارسلان خالد نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ کے ایک ویب چینل نے غلطی کی اور وزیراعظم برطانیہ لکھنے کے بجائے انہوں نے وزیراعظم پاکستان لکھ کر کورونا وائرس کی تصدیق کی خبر چلادی، یہ خبر ہر جگہ پھیل گئی ہے پلیز اسے شیئر مت کریں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی، لیکن وزیراعظم عمران خان کی آج صحافیوں کو بریفنگ سے یہ جھوٹی خبر دم توڑ گئی ، جس کے بعد وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ ایک برطانوی ویب چینل نے وزیراعظم برطانیہ لکھنے کے بجائے وزیراعظم پاکستان لکھ کر کورونا وائرس سے متعلق خبر نشر کی تھی۔

 

    Prime Minister (33k + posts)

    مطلب صرف پاکستانی میڈیا نہیں ساری دنیا کا میڈیا جوکروں اور غیر ذمہ دار لوگوں سے بھرا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More