مولانا طارق جمیل کی خاتون یوٹیوبر کو ویڈیو کال

معروف مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل کی پڑوسی ملک سے تعلق رکھنے والی ایک ویڈیو بلاگر ‘ری ایکشن کڑی’ سے ویڈیو کال پر گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارت کی مشہور ویڈیو بلاگر جو ری ایکش کڑی کے نام سے مشہور ہے نے ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی، ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے مولانا طارق جمیل کی ٹیم نے رابطہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ طارق جمیل صاحب نے میری ویڈیوز دیکھی ہیں اور وہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں ابھی کچھ دیر میں ان کی کال آنے والی ہے، میں بہت ایکسائٹڈ ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہی میں ان سے کیا بات کروں گی۔

کچھ دیر بعد انہیں ویڈیو کال موصول ہوتی ہے وہ کال اٹھاتی ہیں تو دوسری جانب سے مولانا طارق جمیل صاحب گاڑی میں موجود ہوتے ہیں۔
دونوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو کا آغاز ہوتا ہے، مولانا طارق جمیل بھی وہی بات دہراتے ہیں جو ری ایکشن کڑی نے بیان کی تھی کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی اور اپنی ٹیم کو کہا کہ مجھے اس لڑکی سے بات کرنی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے لڑکی کو سلام کیا اور بیٹا کہتے ہوئے خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ آپ کا نام تو بہت مشکل ہے جس پر ری ایکشن کڑی کا کہنا تھا کہ میں نے چینل اسی نام سے شروع کیا تھا لیکن اب میں اسلام سے متعلق ویڈیوز بناتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں ایک بار پاکستان آؤں،

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے ایسے ہی ایک بارسرچ کرتے ہوئے آپ کی تصویر دیکھی جس میں ایسا لگ رہا تھا کہ آپ رو رہی ہو، میں نے اس ویڈیو کو دیکھا وہ ری ایکشن اتنا اچھا تھا میں نے کئی بار وہ ویڈیو دیکھی پھر میں نے اپنی ٹیم کے ذمے لگایا کہ اس بچی کا پتہ کرو میں اس سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

ری ایکشن کڑی نے اپنی ایکسائٹمنٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی با ت ہے کہ میں آپ سے گفتگو کررہی ہوں میں اپنے فالوورز سے بھی کہتی ہوں کہ میں آپ کے بیان سن کر ہی اسلام کی جانب راغب ہوئی ہوں، اور اب میں نے حجاب بھی لینا شروع کردیا ہےمجھے یقین نہیں آرہا کہ میری آپ سے با ت ہورہی ہے۔

مولانا صاحب نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ اپنے فالورز کو بتائیے گا کہ مولانا طارق جمیل سے میری فون پر بات ہوئی ہے۔ اس کے بعد دونوں میں مصروفیات کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہی جو کہ تقریبا 5 منٹ جاری رہی،اس دوران مولانا طارق جمیل نے ری ایکشن کڑی کی مادری زبان بنگالی میں ایک جملہ بھی بولا اور کہا کہ میں نے ری ایکشن کڑی کو اپنی بیٹی بنا لیا ہے بہت اچھی ویڈیوز بناتی ہے اور اچھے ردعمل دیتی ہے تمام دوست اس کی ویڈیوز دیکھا کریں، سنا کریں اور اس کی ویڈیوز کو اور لائک ، شیئر اور فالو کریں۔
دعاؤں کے ساتھ انہوں نے رابطہ منقطع کردیا جس کے بعد ری ایکشن کڑی نے ان کی جانب سے رابطہ کرنے پر ان کا ڈھیروں شکریہ ادا کیا اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز کی بات قرار دیا۔
واضح ہو کہ مولانا طارق جمیل پاکستان کے صف اول کے مذہبی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کی سیاست، شوبز اور سپورٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کے ساتھ اکثر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس سے متعلق مولانا طارق جمیل کا کہنا ہوتا ہے کہ ان کی تمام ملاقاتیں دین کی تبلیغ کے حوالے سے ہوتی ہیں۔

    Chief Minister (14k + posts)

    This is the time when the young generation will lead the Islam and its values.
    I have never heard her reactions. But of course it will be good is Molana Sahib has called her praised.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More