زلفی بخاری، علی زیدی کے خلاف الزامات اور ویڈیو پر فوادچوہدری کا ردعمل

علی زیدی اور زلفی بخاری پر تنقید جعلی اکاؤنٹس سے کی گئی، علی زیدی اور زلفی دونوں کوئی ملا نہیں ہیں پروگریسو لوگ ہیں۔ فواد چوہدری

ایک خاتون عائشہ عمر نے فوادچوہدری کو ٹیگ کرکے ایک ویڈیو شئیر کی اور دعویٰ کیا کہ زلفی بخاری اور علی زیدی کے کمالات۔ یہ زلفی و زیدی کے چیلے چاپڑ کرونا کے مریضوں کو تبلیغی مرکز لاکر وہاں سے میڈیا کے سامنے برآمد کرکے کرونا پھیلانے کا الزام تبلیغی جماعت پر ڈالنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ سے اس طرح کا پروپیگنڈا کا مقصد ملک میں مسلکی منافرت اور فساد پھیلانا ہے، علی زیدی اور زلفی دونوں کوئی جاہل ملا نہیں ہیں پروگریسو لوگ ہیں

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے میرا جعلی بیان بنایا گیا کہ ملک میں کرونا شیعہ کی وجہ سے پھیلا تحقیقات کرائیں تو پتہ چلا کہ شدت پسند تنظیم کے دولڑکے تھے ایک کراچی اور دوسرا DGK جنہوں نے جعلی بیان بنایا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ونوں جلد ہی جیل میں ہونگے۔ کرونا کسی مذہب ،مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتا تمام انسانوں کا مشترکہ دشمن ہے اور سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، ایسے واہیات الزامات سے گریز کریں

زلفی بخاری نے فواد چوہدری کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح کہا ۔ کرونا وائرس کی نہ کوئی شہریت ہے، نہ کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی فرقہ۔ ان گروہوں کو شرم آنی چاہئے اس طرح کی باتیں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ زلفی بخاری پر سوشل میڈیا اور انکے مخالف صحافی یہ الزام لگارہے ہیں کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار زلفی بخاری ہے کیونکہ زلفی بخاری ہی تہران سے تفتان بارڈر زائرین کو لیکر آیا جبکہ زلفی بخاری کا موقف ہے کہ میرا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ایران نے زائرین کو بے یارومددگار چھوڑدیا تھا ، انکے ویزا کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور ایران نے پاکستان کی طرف دھکیل دیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کو انہیں لینا پڑا کیونکہ وہ پاکستانی شہری ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More