حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹ کیوں نہیں ہو سکتی؟

حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹ کیوں نہیں ہو سکتی؟

ٹک ٹوک سٹار نے نئی منطق دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل متنازع ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ نے ٹویٹر پر یہ خبر لگائی تھی کہ ہو سکتا ہے اس دفعہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹ ہوں۔

انکی اس ٹویٹ نے پورے ملک میں ایک نئی بحث چھیڑ دی،اور لوگوں نے حریم شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اب ملک میں یہی کسر رہ گئی تھی۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1244573877264699392

ناقدین کو جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے ایک بار پھر ٹویٹر کا محاذ سنبھالا اور ٹویٹ داغ دی کہ اگر مدرسوں میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مولوی ہو سکتے ہیں تو رمضان ٹرانسمیشن کی ہوسٹ حریم شاہ کیوں نہیں ہو سکتی؟ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1245645663401984000

یاد رہے حریم شاہ نے کچھ عرصہ قبل ٹک ٹوک پر اعلی حکومتی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >