عمران خان ماسک نہیں پہنتے کیونکہ وہ بہادر انسان ہیں، شہباز گل

عمران خان ماسک نہیں پہنتے کیونکہ وہ بہادر انسان ہیں، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا اپنا بیان ان کے گلے پڑ گیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک نہیں پہنتے کیونکہ وہ بہادر ہیں۔


سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈاکٹر شہباز گل کو اس بیان کے بعد آڑے ہاتھوں لیا، سابق ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،”میں جب وزیراعظم عمران خان کو بغیر ماسک پہنےہر روز فرنٹ لائن پرلڑتا دیکھتا ہوں تو وسوسے ختم ہوجاتے ہیں اور خوشی ہوتی ہے کہ ایک دلیر لیڈر کے ساتھ ایسے مشکل حالات میں کام کرنے کا اور اپنے وطن کی خدمت کا موقع ملا، ہمیں پتہ ہے کہ یہ ایکسپوزڈ ہیں ، کسی وقت بھی اس موذی وائرس کو کیچ کرسکتے ہیں”۔


رہنما تحریک انصاف کے اس پیغام کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا لوگوں کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننا کوئی بہادر ی نہیں بلکہ بیوقوفی ہے، ایسی صورتحال میں جہاں وزیراعظم کو عوام کو ماسک کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے خود ماسک پہننا چاہیے وہاں ڈاکٹر شہباز گل وزیراعظم کے ماسک نہ پہننے کو دلیرانہ عمل بتا رہے ہیں ایسے تو لوگ بھی ماسک پہننا چھوڑ دیں گے اور کہیں گے ہم بہادر ہیں اس لیے ماسک کا استعمال نہیں کرتے۔

    Chief Minister (6k + posts)

    Yeh Gill sahib awam ko kia message dena chahtay hain! awam bhi bahadur banay aur lockdown tod ke gharon se bahir nikal aye bahadur khan ki terha?

    Minister (4k + posts)

    The government immature and child sometimes. Calling the helping force as tigers was a stupidity too. It should have been a non-political force of young people with all political beliefs.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More