شرمیلا فاروقی نے بنائی مچھلی کے گوشت سے چکن کی ڈش

شرمیلا فاروقی نے بنائی مچھلی کے گوشت سے چکن کی ڈش

شرمیلا فاروقی نے لائیو کوکنگ کرتے ہوئے مچھلی کے گوشت کا چکن فلٹس بنادیا۔
کورونا لاک ڈاؤن کےدوران شوبز انڈسٹری اور سیاست دان گھروں کے اندر اپنی اپنی مصروفیات سوشل میڈیا پرشیئر کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو بھی مصروفیت کا سامان مہیا کررہے ہیں۔


پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی خود کو مصروف رکھنے کیلئے کوکنگ کا سہارا لیا لیکن ان کی غلطی کہ انہوں نے اپنی مصروفیت کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔


انسٹا گرام پر لائیو سیشن پر شرمیلا فاروقی کسی ڈش کی ریسیپی شیئرکرنے والی تھیں، لیکن انہیں خود بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ بنانے کیا والی ہیں، ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے بتایا کہ وہ چکن فلٹس بنانے والی ہیں، پین فرائے چکن فلٹس بہت ہی آسانی سے بنائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے اس کیلئے گوشت پہلے سے نکال رکھا تھا جیسے ہی وہ گوشت کے ٹکڑوں کی طرف بڑھی انہیں بھول گیا کہ وہ کیا بنانے والی ہیں اور انہوں نے مچھلی کے گوشت کا ایک ٹکڑا اٹھا کر کہا کہ میں نے ایک چکن فلے لیا ہے کیونکہ مجھے صرف اپنے لیے بنانا ہے،میں نےاس چکن فلے کی دم میں نے کاٹ دی ہےاور اس کو میں نے دو حصوں میں کاٹ دیا ہے، اور پھر انہیں یاد آیا کہ یہ ریڈ سنیپر مچھلی کی ایک قسم ہے جو کہ وائیٹ میٹ کہلاتا ہے۔


سوشل میڈیا پر صارفین کو ہنسنے کیلئے ایک لطیفہ مل گیا پھر کیا تھا شرمیلا فاروقی کی مچھلی کی چکن فلٹس پورے سوشل میڈیا پر چھا گئی، اور اب تو شرمیلا بھی ان تبصروں کو پڑھ کر اپنی غلطی پر مسکرا رہی ہوں گی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More