نیوز اینکر کی غائب دماغی، تجزیہ کار کو خاتون کہہ دیا

نیوز اینکر کی غائب دماغی، تجزیہ کار کو خاتون کہہ دیا

معروف تجزیہ کار کے پروگرام میں اینکر ان کی بات پر توجہ نہ دے سکی اور سوال داغ کر تجزیہ کار سے متعلق بات کو کسی عورت سے جوڑ دیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود ایک واقعہ سنا رہے تھے جس میں مسلم لیگ ن کی پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل سے متعلق تفصیلات کا ذکر تھا،

ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ”ایک شخصیت مشرف صاحب کے پاس پیغام لے کر پہنچے کہ شہباز شریف صاحب کو علاج کی غرض سے سعودی عرب سے لندن جانے کی اجازت دی جائے،تو مشرف صاحب نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عجیب شخص ہیں کیسی بات کررہے ہیں، پھر وہ شخصیت چوہدری شجاعت صاحب کے پاس پہنچی انہوں نے پرویز مشرف سے درخواست کی، یہ ساری پیغام رسانی جو شخصیت کررہی تھی اس کا نام ڈاکٹر شاہد مسعود تھا جو شہباز شریف کا پیغام پرویز مشرف تک پہنچا رہا تھا اچھا۔۔۔۔”

یہ سارا قصہ اینکر نائلہ علی نے ویسے تو بہت انہماک سے سنا لیکن  پروگرام کے فارمیٹ کے حساب سے انہوں نے بیچ میں سوال داغ دیا، لیکن سوال سے ڈاکٹر شاہد مسعود کی اپنی حالت کچھ دیر کیلئے غیر ہوگئی، اینکر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو درمیان میں ٹوکتے ہوئے سوال کیا کہ”ڈاکٹر صاحب آپ ذکر کررہے ہیں کسی شخصیت کے بارے میں تو لگتا یہ ہے کہ وہ کوئی خاتون تھیں آپ نام لینا پسند کریں گے؟”

ڈاکٹر شاہد مسعود کو جھٹکا لگا ابھی ایک سیکنڈ پہلے وہ بتا چکے ہیں کہ وہ شخصیت ڈاکٹر شاہد مسعود یعنی وہ خود تھے تو اس سوال کا کیا جواب دیں، لیکن انہوں نے خود پر قابو کرتے سوال کیا کہ کونسی خاتون؟ جس پر نائلہ نے کہا ” یہ جس شخصیت کا آپ ذکر کررہے ہیں جنہوں نے ڈیل کی کوشش کی” ڈاکٹر صاحب نے کہا ” یہ شخصیت میں ہوں میں خاتون نہیں ہوں میرا خیال ہے آپ نے میری پوری بات نہیں سنی، میں شہباز شریف کا پیغام لے کر آیا تھا میں خاتون نہیں ہوں”

اس جواب پر اینکر گھبرا گئی لیکن ڈاکٹر صاحب نے بات کو ہنسی میں اڑا دیا، پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور لوگوں کو ڈاکٹر شاہد مسعود اور نائلہ علی کی شکل میں ایک انٹرٹینمنٹ ہاتھ آگئی ہے جس سےوہ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

  • Ab anchors apne aapko promote karege apne hi shows mein ke (HUM DEALS KARWAAATEIN HAI, OPPOSITION WALO KO HUMSE RABTA KARNA CHAHIYEIN) and GHQ wale Anchors ki baaat maanege. Hahahaahah. Screw dheela hogia hai sab anchors ka


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >