کرونا وائرس، لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن حوالات میں بند

تفصیلات کے مطابق جہاں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہے وہی جنوبی افریقہ میں لاک ٹاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کی گئی حالانکہ جنوبی افریقہ میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاون ہے۔

جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں چالیس مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دولہا اور دولہن کی جانب سے نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرنے کے خوابوں پر پانی پھیرتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مار کر شادی کی تقریب رکوا دی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے نہ صرف دولہا اور دلہن کو گرفتار کیا بلکہ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو بھی حوالات کی سیر کروا دی۔ جبکہ پولیس نے رسم کی ادائیگی کرانے والے پادری کو بھی اپنی حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے دولہا ، دولہن اور تقریب میں شریک باراتیوں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد بدقسمتی سے دولہا اور دلہن کو اپنی شادی کی پہلی رات حوالات میں گزارنی پڑے گی جبکہ مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا اور دلہن کو پولیس وین میں بیٹھتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More