عامر لیاقت نے استعمال کرکے پھینکنے کا الزام کس پر لگایا؟

جہانگیرترین کی حمایت میں عامر لیاقت سامنے آگئے۔ ایک بار پھر زلفی بخاری کے خلاف محاذ کھول لیا۔۔ سوشل میڈیا کے مطابق عامرلیاقت وزیراعظم عمران خان پر جہانگیرترین کو استعمال کرکے پھینکنے کا الزام لگارہے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری جیت گئے جہانگیر ترین ہار گئے

عامرلیاقت نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین پھر جیتیں گے ۔ جہانگیر ترین سچا انسان ہے کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں! ۔۔ لگتا ہے دھاندلی ہوگئی

اپنے ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ انسان کو استعمال کر کے نہیں پھینکنا چاہئیے ، کورونا ہوجاتا ہے ورنہ! ۔۔۔ انسان استعمال کر کے پھینکنے کی شے نہیں وہ روز و شب یاد کرنے ہوں گے جب نظریں گھومتی تھیں تو وہی نظر آتا تھا شاید وہی پھر نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عامر لیاقت کے ٹویٹس جہانگیرترین کے حق میں کم اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف زیادہ ہیں۔ عامر لیاقت وزیراعظم عمران خان پر الزام لگارہے ہیں کہ وہ انسانوں کو استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ،خان صاحب کے سچےساتھی ہیں ،میں جب ہی ٹی آئی میں نہیں تھا تب بھی میں نے ان کے لیے بول پر شو کیا، وہ میرے ساتھ کابینہ کا حصہ رہے،ہم نے خان کا آخری گیند تک ساتھ دینا ہے،ہم بارڈر کھولنے والے نہیں، seal کرنے والے ہیں،جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا

واضح رہے کہ عامرلیاقت کرونا وائرس کی وبا کے دوران متعدد بار وزیراعظم عمران خان پر طنز کرچکے ہیں اور بعد میں یوٹرن لے چکے ہیں۔ پہلے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو دیہاڑی داروں کو تین ہزار دینے کا مذاق اڑایا اور بعد ازاں تاویلیں پیش کرتے رہے اور نجی ٹی وی کے اینکرز سے بھی الجھ پڑے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عامر لیاقت لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ عامر لیاقت ایسا کرکے پارٹی کو تقسیم کرنے اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنی وفاداریاں جہانگیرترین کے ساتھ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    (77 posts)

    عامر تم اپنے اندر کے انسان کو جانتے ہوے بھی جاننا نہیں چاہتے، تمہارے ظاہر و باطن میں ایک بڑا تضاد موجود ہے، غور کرو،
    عمران نے زندگی میں کبھی چاپلوسی، منت سماجت نہیں کی اور نہ ہی وہ چاہتا ہیکہ کوئی اسکی چاپلوسی یا چمچہ گیری کرے، یہ اسے قطعاً پسند نہیں،
    وزیرآعظم نے کسی کو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی پھینکا، بطور وزیرآعظم اصولی موقف اور فیصلہ لیا گیا جو کہ ضروری تھا، اس ملک میں اب تک اپنے عزیز و اقارب دوستوں کو ہمشہ نوازا اور بچایا گیا جسکی وجہ سے اس قوم کا بڑا حصہ انپڑھ ، غریب بدتمیز اور جھوٹا ہے، اوراسکی بنیادی وجوہات یہ ہی ہیں کہ اپنے بچوں اور دوستوں عزیزوں کو نوازو قوم جائے بھاڑ میں،
    اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ جہانگیر ترین ایک شریف اور مخلص انسان ہے اوراس مثبت تبدیلی میں برابر کا شریک ہے، جو کہ ملک میں دیکھی و محسوس کیجارہی ہے اور اسی وجہ سے میڈیا و مخالفین کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، کہ جہانگیر ترین کی شخصیت کو مشکوک بنایا جائے، جہانگیر ترین نے بھی جائز ناجائز قانون کے مطابق فائدہ حاصل کیا ہوگا، رپورٹ کا انتظار کیا جاۓ، لیکن عمران کا فیصلہ اصول کے مطابق ہے

    عامر لیاقت ایکٹر ہے اور بلیک میلر ہے ۔اس کی منزل ایک وزارت ہے جس کی وجہ سے عمران کو زچ کرتا ہے اور بلیک میل کرتا ہےساتھ ہی خود کو تحریک انصاف کا وفا دار بھی کہتا ہے۔۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More