کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کیلئے نامور فنکاروں کی شارٹ فلم

کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کا حصہ بنتے ہوئے نامور پاکستانی فنکاروں نے شارٹ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کورونا وائرس سے متعلق مفاد عامہ کی معلومات عوام تک منفرد انداز میں پہنچائی۔

شارٹ فلم ایک دلچسپ انداز میں بنائی گئی ہے جس میں تمام فنکار اپنے اپنے گھروں پر موجود ہیں اور فون پر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متعلق معلومات شیئر کررہے ہیں۔

فلم میں حمزہ علی عباسی، ریما خان، عائشہ عمر،مایا علی،بلال مقصود، اقراء عزیز، فیصل کپاڈیا،علی رحمان، ہمایوں سعید، شہزاد رائے، زارا نور عباس اور لیجنڈ انور مقصود نے کردار ادا کیے۔

فلم حمزہ علی عباسی سے شروع ہوئی جو فون پرمصروف ہیں ایسا دکھایا گیا ہے کہ وہ اداکارہ ریما سے گفتگو کررہے ہیں، اور گھررہنےکی تاکید کررہے ہیں، ریما فون پر صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر بتارہی ہیں اس کے بعد فلم ایک فنکار سے دوسرے فنکار تک چلتی جارہی ہے اور سب ایک دوسرے کو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر شیئر کررہے ہیں۔
اس فلم سے متعلق ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں موجود تمام فنکاروں نے مفت کام کیا ہے اور یہ فلم کسی قسم کے برانڈ کی پروموشن کے بغیربنائی گئی اور تمام فنکاروں نے انسانیت کیلئے بغیر کسی معاوضے کے کام کیا ہے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں اداروں اور حکومتوں کی جانب سے دنیا کو درپیش اس مسئلے سے بچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ، مستحقین کی مدد کی جارہی ہے جبکہ غریبوں کیلئے تعاون بھی جاری ہے، بہت سے لوگ اس بیماری سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر شیئرکر رہےہیں تاکہ انسانیت کو اس مشکل وقت میں زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جاسکے۔

  • ہم چوری ہی کر سکتے ہیں وہ بھی انتہائی بھونڈی ۔ ہندوستان نے فلم بنائی ایسی ہی مگر شاندار ۔ افسوس ہم اپنا کچھ بنانے سے قاصر ہیں ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >