افشاں لطیف کی جان کو خطرہ،وصیت تیار کرا لی

 افشاں لطیف کی جان کو خطرہ،وصیت تیار کرا لی

میری موت کے بعد میرے بچوں کو فوج اور عدلیہ کی تحویل میں دے دیا جائے، افشاں لطیف

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کو جان کا خطرہ، وصیت تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کاشانہ سکینڈل کو منظر عام پر لانے والی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو جان کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور انہوں نے وصیت نامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

افشاں لطیف کی جانب سے تیار کی جانے والی وصیت کے مطابق ان کے مرنے کے بعد چاروں بچوں کو عدلیہ اور فوج کی تحویل میں دے دیا جائے۔

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ لاہور افشاں لطیف عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور محکمے کے افسران پر الزامات لگاتی رہیں اور پھر ایک لڑکی کائنات کی پر اسرار ہلاکت کا ذمہ دار بھی محکمے کے افسران کو ٹھہرایا۔

یاد رہے افشاں لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمرلڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔

افشاں لطیف کے ان الزامات کو چیئرمین پنجاب بیت المال ملک اعظم اور اجمل چیمہ نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ( ن) کا ڈرامہ قرار دیا تھا جب کہ سابقہ سپرنٹنڈنٹ نے بھی اِن الزامات کی تردید کی تھی۔

نا صرف متعلقہ وزرا نے اس معاملے کی تردید کی بلکہ اس بابت بنائی گئی وزیر اعلی کی انسپکشن ٹیم نے بھی اجمل چیمہ کو کلین چٹ دی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >