لاک ڈاؤن کے دوران زبردستی ٹیوشن بھیجنے پر چھوٹو میاں پولیس لے آیا

بھارتی ریاست پنجاب میں گھر والوں نے دوران لاک ڈاؤن ٹیوشن پڑھنے کیلئے بھیجا جوبچے کو ایک آنکھ نہ بھایا اور پولیس کوشکایت کرکے ٹیوشن سنٹرتک لے آیا پولیس کے پوچھنے پرٹیوشن پڑھانے والی خاتون پڑھانے سے مکر گئی اور بچے کی پڑھائی سے اظہارلاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بچے کو نہیں پڑھاتی جس پرچھوٹو میاں نے انکشاف کیا کہ اس کےعلاوہ بھی بچے اس گھرمیں ٹیوشن پڑھتے ہیں۔

بھارتی پنجاب پولیس نےسختی سےلاک ڈاؤن پرعمل درآمد کراتے ہوئے خاتون سے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب کہ یونیورسٹیز کالج اورسکول بند ہیں توٹیوشن سنٹرکے کھلنے کا کوئی جوازموجود نہیں لہٰذا ٹیوشن پڑھانے کے عمل کوفوری طور پر ترک کیا جانا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرصارفین کا کہنا ہے کہ ان کواس بچے پربہت ترس آرہا ہےمگراس کے والدین بہت ظالم لگتے ہیں جوایسی صورتحال میں بھی اپنے بچے کو گھر سے باہر بھیج رہے ہیں۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >