خاتون پولیس افسر نے ذہنی معذور لڑکی کی علاج کے بعد شادی کروادی

خاتون پولیس افسر نے ذہنی معذور لڑکی کی علاج کے بعد شادی کروادی

سندھ کے شہر سجاول کی ایس ایس پی نے 4 ماہ پہلے ذہنی طور پر معذورنوجوان لڑکی کا علاج کروایا اور پھر اس کی شادی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سجاول کی ایس ایس پی سہائی عزیز تالپور نے سوشل میڈیا پر اپنے علاقے کی ایک ذہنی معذور لڑکی نجمہ کی ایک ہوٹل کے باہر زمین پر بری حالت میں بیٹھے ایک تصویر اور چند ویڈیوز دیکھیں اور فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے نجمہ کو سجاول کے سیف ہاؤس میں منتقل کروایا، جہاں چار ماہ تک اس کا علاج کروایا گیا۔


علاج کے دوران ایس ایس پی کی جانب سے نجمہ کے کھانےپینے ، پہننے اور دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا کہ ایسے پرسکون ماحول میں نجمہ کی ذہنی حالت تیزی سے بہتر ہوتی گئی یہاں تک کہ وہ ذہنی طور پر صحت یاب ہوگئی تو رمضان المبارک کے پہلے جمعہ المبارک کے روز اسی سیف ہاؤس میں سجاول کے رہائشی ممتاز ملاح سے نجمہ کی شادی منعقد کی گئی جس میں تمام شرعی ، قانونی اور معاشرتی تقاضوں کو پورا کیا گیا۔

خاتون پولیس افسر نے ذہنی معذور لڑکی کی علاج کے بعد شادی کروادی
شادی کے بعد ایس ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور کی جانب سےٹھٹھہ کے ایک گاؤں روٹری میں ایک گھر خرید کر دیا گیا جہاں ان کے گزر بسر کیلئے ضروری راشن، سبزی اور پھل وغیرہ بھی مہیا کیے گئے اس کے ساتھ ساتھ نوبیاہتا جوڑے کی مالی معاونت بھی کی گئی اور ڈھیروں دعاؤں کے سائے تلے انہیں نئے گھر میں منتقل کردیا گیا۔

سجاول کے رہائشیوں کی جانب سے ایس ایس پی سہائی عزیز تالپور کے اس عظیم جذبے کو خوب خراج تحسین پیش کیا گیا، یاد رہے کہ سہائے عزیز تالپور کی وجہ شہرت کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کے حملے کو بروقت بہادری دکھاتے ہوئے ناکام بنانا ہے، وہ اس وقت کراچی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر تعینات تھیں۔

  • people have right to their private lives. Stop showing them in videos and pictures. If you have done some good then why do you need to show it to the world. If it’s necessary can you please blur their face?

  • Very good, proud of this lady in Police. Ye aik thappar hai Pakistan mein Aurat March kerne wali landay ki Liberal foreign funded feminists per jo kehti hain ke Auraton ki shaadi nahi azaadi ki baat kerni chahiye! Hats of! 👏🏻👏🏻


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >