طیارہ حادثے پر ارطغرل غازی کے ترکش اداکاروں کا پاکستانیوں سے اظہار ہمدردی

کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں نے پاکستانیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے

ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نے پاکستانیوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا

ارطغرل کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ‘کیویٹ کیٹین گنر ‘ نے کہا اس حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے الله پاک حادثے کا شکار ہونے والے افراد پر اپنی رحمت نازل کریں

ارطغرل غازی میں ٹائٹس کا کردار ادا کرنے والے اداکار ‘ سرور ڈینز ‘ نے بھی اس حادثے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے ساتھ میری ہمددیاں ان افراد کے ساتھ ہیں

اداکارہ کلثوم علی نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا مجھے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت میرے لفظ مداوا نہیں کر سکتے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ لوگوں کا ہی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ساری ہمدردیاں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور میرا دل اور میری دعائیں تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں

” کوکچے ” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بھی اپنی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے پر دعا کی

ارطغرل غازی میں ” بمسی ” کا کردار ادا کرنے والے اداکار ‘ نورٹین سنمیز ‘ نے اپنے غم اور دکھ کا اظہار کیا

لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے جن میں سے 80 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جب کہ دو افراد زندہ بچ گئے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More