پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل ہونیوالے سمیع الرحمن کیلئے سوشل میڈیا پر آوازیں بلند

قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان سمیع الرحمن کے انصاف کے لیے سوشل میڈیا پر آوازیں بلند۔۔ جسٹس فار سمیع الرحمان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #JusticeForSamiUrRehman ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین مقتول کو فوری انصاف کی فراہمی اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ کہیں پولیس والے اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کیلئے کیس کو کمزور ہی نہ کردیں یا ورثاء کو ہراساں کرنے کی کوشش نہ کریں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مقتول کی نعتیہ کلام پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ سمیع الرحمن نے اس برس رمضان المبارک میں نماز تراویح کی امامت کراوئی تھی۔ پولیس کانسٹیبل اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن مزموم عزائم میں ناکامی کے بعد عید کے پہلے دن نوجوان کو قتل کردیا۔

عبید بھٹی نے کہا کہ 24 مئی 2020, عید الفطر کے دوسرے روز پولیس کانسٹیبل معصوم علی نے حافظ قرآن نوجوان سمیع الرحمان کو برائی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی, ناکامی پر گولی مار کر قتل کردیا, یہ واقعہ ضلع قصور کی تحصیل کھڈیاں میں پیش آیا, قصور میں ایسے واقعات آئے روز کا معمول ہیں

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ بحثیت مسلمان اور پاکستانی شہری ہونے کے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس معصوم کیلئے آواز اٹھائیں کھڈیاں خاص ضلع قصور جامع مسجد مین بازار کے مدرس جناب قاری خلیل الرحمان کے معصوم حافظ قرآن بیٹے کو بعد از امامت تراویح قتل کر دیا گیا قاتل پولیس والا ہے جس نے بچے سے بدکاری کرنا چاہی..

اس واقعے پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور سمیع االرحمان کو انصاف دلانے کیلئے اپنی آواز بلند کی۔ اگرچہ سمیع الرحمان کے قاتل پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کو خدشہ ہے کہ کہیں پولیس والے اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کی کوشش نہ کریں۔

خیال رہے کہ کچھ روزقبل دوستی نہ کرنے پر پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل نے 18 سالہ حافظ قرآن کو کوگولیاں مار کر قتل کردیاتھا۔

دوستی نہ کرنے کی سزا موت

دوستی نہ کرنے کی سزا موت

Posted by 24 News HD on Sunday, May 24, 2020

قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار کرنے پر 18 سالہ حافظ قرآن نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

نوجوان کا تعلق کھڈیاں خاص کے ایک غریب خاندان سے ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کے والد مسجد کے پیش امام ہیں۔ اتوار کے روز سمیع الرحمن کی تدفین ہوچکی ہے اور اسی روز واقعے کی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ تدفین کے موقعے پر بھی اہل علاقہ نے مقتول کو انصاف کی فراہم کی اپیل کی تھی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More