پولیس نےمیرے وکیل حسان نیازی کو غیر قانونی حراست میں لے لیا ہے ۔ عظمی خان

"ایف آئی آر درج ہو چکی” لاہور پولیس کا حسان نیازی کی مبینہ حراست کے الزام پر عظمی خان کو جواب۔

 پولیس نےمیرے وکیل حسان نیازی کو غیر قانونی حراست میں لے لیا ہے ۔ عظمی خان

 

اداکارہ عظمی خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے اوپر ہوئے حملے کی ایف آئی آر  درج کرنے کی بجائے ان کے وکیل حسان نیازی کو ایس پی بلال فرقان نے حراست میں لے لیا ہے۔ایس پی بلال فرقان نے حسان نیازی سے موبائل فون بھی چھین لیا ہے۔

https://twitter.com/uzmaaaK/status/1265704029092544514

عظمی خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے لکھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔اب ان الزامات کی کوئی گنجائش نہیں۔براہ مہربانی قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔

جب کہ دوسری طرف حسان نیازی کی ساتھی وکیل خدیجہ صدیقی نے بھی نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حسان نیازی کی گرفتاری کا الزام لگایا ہے اور عوام سے حسان نیازی کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کمپیئن چلانے کا کہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جب سی سی پی او لاہور کے ترجمان کے ٹویٹر پیج پر حکام سے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا تو اکاؤنٹ ایڈمن نے صارفین کو بلاک کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ پنجاب پولیس کا آفیشل پیج کیسے کسی کو بلاک کر سکتا ہے؟

https://twitter.com/Sameraofficial1/status/1265705619065049090

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More