کیا آئی ایس آئی ملک ریاض کے خاندان کی جاگیر ہے؟

ملک ریاض کی بیٹیوں اور رشتہ داروں کی اداکارہ عظمیٰ خان اور اسکی بہن کو آئی ایس آئی کی دھمکیاں۔۔۔کیا آئی ایس آئی ملک ریاض کے خاندان کی جاگیر ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیاں عظمیٰ خان اوراسکی بہن کو دھمکیاں دے رہی ہیں کہ آئی ایس آئی والوں کو فون کرو اور انکو اٹھواؤ۔ اسے کہو کہ میرا فون اٹھائیں۔۔ جس پر عظمیٰ خان اور انکی بہن ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگ رہی اور متنیں کررہی ہیں لیکن ملک ریاض کی بیٹیاں دونوں بہنوں کو انتہائی گندی گالیاں دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک ان امیرزادیوں نے اپنا دھونس جمانے، ڈرانے دھمکانے کیلئے آئی ایس آئی کا نام لیا ہے لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ انہوں نے کتنا غلط کام کیا ہے، انہوں نے ایک طرح سے آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے کہ آئی ایس آئی ان امیرزادوں اور امیرزادیوں کی فون کال پر بندے اٹھاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مختلف اندرونی محاذوں پر لڑرہا ہے۔ ایک طرف بھارت ، دوسری طرف افغانستان، اندرونی دشمنوں کی بھی کمی نہیں جن سے آئی ایس آئی اور پاک فوج نبردآزما ہے ۔۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار کی بیٹیوں نے دھمکی دیکر بھارت کو آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کا موقع فراہم کیا ہے، اب بھارتی میڈیا #ٹھیکےدار_کی_بیٹی کے کلپ کو لیکر آئی ایس آئی کے خلاف زہر اگلے گا جس نے بھارت کی ہرسازش کو ناکام بنایا ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا اکثریت کا جواب تھا کہ یہاں ہر دولت مند لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور رعب جمانے کیلئے آئی ایس آئی کا نام استعمال کرتا ہے۔ آئی ایس آئی کو نہیں ملک ریاض اور اسکی بیٹیوں کو وضاحت کی ضرورت ہے کہ انہوں نے آئی ایس آئی کا نام کیوں استعمال کیا؟

تنویر میرانی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آمنہ عثمان بمع اس کے شوہر کے اور عظمی خان کی گند سے لتھڑی کہانی سے رتی بھر دلچسپی نہیں ہے میرا سوال یہ کہ کیا پاک فوج یا آئی ایس آئی کسی کے باپ کی جاگیر ہے ؟؟ جس کا دل چاہتا ہے بدمعاشی کرتے ہوئے ان اداروں کے نام کی دھمکیاں دے مارتا ہے

نواب جونئیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ خان کیس میں ان کا ملک ریاض کے داماد سے چکر ہونا نجی معاملہ ہے۔ ان سب کے باوجود آپ کو قانون اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی کے گھر میں داخل ہوں ، دھمکیاں دیں ، تشدد کریں،اس پر پٹرول پھینکیں، خوف وہراس پھیلائیں اور آئی ایس آئی کا نام استعمال کریں۔ کیا یہ جرم نہیں ہے؟

اس پر محمد شاہزیب نے کہا کہ آئی ایس آئی سے اٹھوا لوں گی ٹھیکیدار کی بیٹی کے یہ الفاظ ملک کے سب سے معتبر ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے ۔

جناب یہ کس حیثیت میں #ٹھیکےدار_کی_بیٹی لوگوں کے گھر میں گھس کے اپنا قانون لاگو کر رہی ہے؟ اور کس حیثیت میں آئی ایس آئی سےاٹھوانے کی دھمکی دے رہی ہے؟ کیا آئی ایس آئی ایسے لوگوں کے سپیڈ ڈائل پہ ہے؟

سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز اور ملک ریاض کی بیٹیوں کی طرف سے آئی ایس آئی کا نام استعمال کرنے پر ایک بات یہ بھی دیکھنے میں آرہی ہے کہ پاکستان میں فوج مخالف لوگوں نے فوج کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا ہے اور انہیں فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور کمپین چلانے کا بہانہ مل گیا ہے۔

    Minister (3k + posts)

    Investment jo past mein ke jati hai ya future k liay, Bahria Town mein Top management mein ziada Tur Army se Retired Officers kaam karte hein..Haqeeqat jaan k bolo..

    Minister (3k + posts)

    this is a personal fight between 2 families

    this actress is having affair with married husband

    i hope this stupid bakwaas is over from social media soon as it is pointless to drag army and govt into this

    i just hope the woman who attacked this actress also does the same to her husband

    Chief Minister (15k + posts)

    If Malik Riaz is bribing our military generals, his family shouldn’t discuss this openly. DG ISPR must convey this message to Malik Riaz not to disclose state secrets.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More