الطاف حسین کی بیٹی کی موت کی خبر میں کتنی سچائی؟

الطاف حسین کی بیٹی کی موت کی خبر میں کتنی سچائی؟

متحدہ قومی موومنٹ اور ایم کیو ایم لندن کے رہنما الطاف حسین سے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر تفصیل کے طور پر لکھا گیا ہے کہ یہ الطاف حسین کی بیٹی کے مبینہ تجہیز وتکفین کی ویڈیو ہے جو کہ کورونا وائرس سے انتقال کر گئی۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویڈیو 22 مئی کو ادا کی گئی صفیہ اکبر کی آخری رسومات کی ہے، صفیہ اکبر ایم کیوایم لندن کی سینئر رہنما اور ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی خواتین کے ونگ کی سربراہ بھی تھیں۔ صفیہ اکبر کو میرٹن اینڈ سُٹون جوائنٹ سیمٹری کے قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو پر یہ لکھا گیا کہ یہ بانی ایم کیوایم کی بیٹی کے جنازے کی ہے اور اس کو سوشل میڈیا پر ہزاروں بار بغیر جانچ پڑتال کے شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں بانی ایم کیوایم کو روتے ہوئے اور گلوز اور ماسک پہنے آخری رسومات میں شریک بھی دیکھا جا سکتا ہے مگر ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو صفیہ اکبر کے جنازے کی ہے اور بانی ایم کیو ایم کی بیٹی افضہ الطاف بالکل ہشاش بشاش اور صحت مند ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More