فوادچوہدری ارطغرل کی مخالفت میں سامنے آگئے، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

پاکستانی ڈراموں پر توجہ دی جائے، غیرملکی پر نہیں، فواد چوہدری کا ارطغرل پر یوٹرن

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ترک ڈرامے ارطغری غازی پرایک ہی ماہ میں دو رائے سامنے آگئیں۔ پہلے ٹوئٹر پیغام میں ڈرامے کی تعریفوں کے پل باندھ باندھ دیئے اور اب اپنے ہی اظہار خیال پر یوٹرن لے لیا۔

ٹویٹ میں پی ٹی وی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر محسوس کرتے ہوئے ، آپ لوگوں کو پاکستان کی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی بصورت دیگرغیرملکی ڈرامے پاک پروڈکشن کو برباد کردیں گے،غیرملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر طویل عرصے تک تباہ کن اثر پڑتا ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئی ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

فواد چوہدری کے اس یوٹرن پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بالکل آپ کی طرح جیسے آپ نے مفتی منیب الرحمان کی جاب لے کر فخر محسوس کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق فواد چوہدری ایسے بیانات لبرل طبقے اور میڈیا کے دوستوں کو خوش کرنے کیلئے دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے فوادچوہدری کو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جب وزیر تھے تو تب آپ پی ٹی وی کے کیمرے تک تبدیل نہ کراسکے۔جب پی ٹی وی اور سینما گھروں میں بھارتی فلمیں اور ڈرامے چل رہے تھے تب آپ کیوں خاموش تھے؟

سعادت یونس نے لکھا کہ ارتغرل نے فواد چوہدری کے لبرل طبقے کے بھی اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ بھائی وزیرآعظم کی ہدایت پر ڈرامہ چلا ہے، PTV کہ آپ کیمرے تک نہ تبدیل کر پائے، HD سیریز کی وجہ سے چینل کی طرف لوگ متوجہ ہوئے اور چینل میں جان آئی ہے۔ برداشت کریں ابھی پانچ سیزن چلنے ہیں اس پر

شیراز نے لکھا کہ بےحیائی ، فحاشی ، شریعت کی خلاف ورزی ، نامحرم سے ناجائز تعلقات کے علاوہ ہمارے ڈراموں نے دکھایا کیا ہے، اب ایک ڈرامہ جو بتا رہا ہے ہماری تاریخ کیا ہے مسلمان کا دنیا میں رہنے کا مقصد کیا ہے ۔ ظلم کے خلاف جہاد کیسے کرنا ہے تو آپ سب کو تکلیف ہو رہی ہے ۔

عبداللہ نے لکھا فواد صاحب کی عادت ہےاڑتا تیر بغل میں لینےکی! اچھی بھلی یہ لڑائی ہوکر ختم ہوچکی اب دوبارہ پھڈا ڈال لیا۔ حضور آپ کبھی چاند(وزارت مذہبی امور) بارےبولتےہیں اورکبھی ڈارمے(وزارت اطلاعات) بارے، سوائےاپنی وزارت کےآپ کی ٹانگ ہرجگہ اڑی ہوئی ہے! یہ بتائیں ان وینٹیلیٹرز کاکیابنا؟؟

حلیم اکرم نے لکھا کہ ارتغرل غازی کی کامیابی دیکھ کر پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے. یہ لوگ ایک بھی ڈرامہ یا فلم اس طرز کا نہیں بنا سکے جسکو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پذیرائی ملتی. بس عاشقی معشوقی کی گھسی پٹی داستانیں ان کی رگوں میں خون بن کر دوڑ رہی ہیں

مہ جبین نے لکھا کہ فواد چوہدری اور اداکارہ میرا کی مثال ایک جیسی ہے دونوں سستی شہرت کے دلدادہ ہے

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کو اپوازیشن کی کیا ضرورت ہے، انکے اپنے وزرا کہ زبانیں بہت تیز ہے۔ فواد چوہدری میڈیائہ دوستوں کو خوش کرنے کیلیے دن میں ایک دو ٹویٹ ضرور کرتے ہیں!

سیمی راجہ نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ارطغرل غازی سیریز کو پی ٹی وی پر ہفتے کے 7 دن کے بجائے 3 دن پر لانے میں فواد بھائی اور ان جیسے دوسرے کرم فرماؤں کا پس پردہ ہاتھ ہے ورنہ ایک پروجیکٹ ملا اور اسکی ڈبنگ مکمل نہ ہو۔۔۔ ناممکن۔۔ نااہل لوگ جو جس کے نام کی نشست جیت کر آئے اسے ہی ڈس رہے ہیں

متعدد صارفین نے لکھا کہ میرے بھائی جب انڈین فلموں کی یلغار ملک پہ ھوتی تھی تب یہ سوچ کہاں تھی، لبرلز کو آگی لگی ہوئی ہے ارطغرل غازی سے… یا اللہ ان سب لبرلز کو اپنی نفرت حسد بغض اپنی خود کی لگائی آگ میں جل کر راکھ کر۔

    Prime Minister (37k + posts)

    (7 posts)

    Urthaghral Daikh kar Turkey waloon ny khoob asar liya or Isreal sy Weekly Flights shoroo kar deen. Ab yaqinan Turkey ka Sultan Urduvaan Palestine ko Israel sy azaad kara lay ga, or Pakistan k Sultan Imran Maqbooza Kashmir Azaad karva k dam lay ga

    Chief Minister (13k + posts)

    تھوڑا احتیاط سے بھائی۔۔ کیونکہ عمران خان کے بعد اگر آج کی نسل نے کسی کو چاہا ہے تو وہ ہے ارتغرل۔۔۔اور وہ بھی عمران خان کی فرمائش پر۔۔۔۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More