زائرہ وسیم کی ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر واپسی لیکن اپنے موقف پر قائم

بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم کی ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کرنے کے بعد واپسی لیکن اپنی پوسٹ ڈیلیٹ نہ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شور مچایا

تفصیلات کے مطابق چھوٹی سی عمر میں بڑی شہرت پانے والی بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ سائرہ وسیم نے ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا جو ان کو مہنگا پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹا گرام کا آفیشل اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کرلیا تھا۔

سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے بھارت میں ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا، جس پر ہندو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر زائرہ وسیم نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کردیا جس پر بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا کہ زائرہ وسیم نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے ۔

لیکن زائرہ وسیم نے گزشتہ روز اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹیو کرلیا لیکن وہ قرآنی آیت ڈیلیٹ نہیں کی جس پر ہندو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے پوچھا کہ ’زائرہ وسیم نے اپنا اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا تھا؟‘

صارف کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ میں بھی ایک انسان ہوں تو میں بھی باقی سب کی طرح سوشل میڈیا سے اُس وقت وقفہ لے سکتی ہوں جب میرے اردگرد شور حد سے زیادہ بڑھ جائے۔‘

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More