چچا کی اربوں کا دودھ دینے والی بھینسیں بھی شامل کریں، شہبازگل کا مریم نواز کو جواب

جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چل پڑی، پہلے مریم نواز نے سوشل میڈیا پر نواز شریف پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹویٹ کیا کہ نواز شریف کا خوف نا مخالفین کو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ جس پر شہباز گل بھی چپ نہ رہے، فوراً جوابی ٹویٹ داغ دیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ایک جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہو سکتا ہے، خوفزدہ تو وہ ہیں جن کہ بیٹے سمدھی بھتیجے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں، آپ لوگ اللہ کی سزا سے ڈریں۔

مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے مزید کہا کہ آپ تو کہتی تھیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں تھی ؟ آپکو تو اس جھوٹ پر بھی فخر ہو گا۔ زلزلہ زدگان کا مال لوٹا۔جعلی ٹی ٹی اور سرکاری ٹھیکیداروں سے زاتی اکاونٹ میں کک بیک لئیے۔ بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی سمیٹی اس پر بھی ناز ہو گا۔ محترمہ آپ مایہ ناز ہیں

انہوں نے لکھا کہ ‏جھلک ضرور دکھائیں بار بار دکھائیں عوام کو پتہ چلتا ہے، میاں صاحب کبھی بھی بیمار نہیں تھے۔عوام سے اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے کہ پہلے دبا کر جھوٹ بولا جاتا ہے پھر اس پر ناز کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لکھا کہ‏ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے! محترمہ آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، عوام تصویر کو دیکھ کرغصے میں ہیں کہ کس طرح ایک سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرارہوگیا، تصویر نے ثابت کردیا کہ آپکا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ اس کو کہتے ہیں اعتماد۔فراڈ اعتماد کہ ساتھ۔جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ بیماری پر جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ عدالت سے کرپٹ اور چور کہلائے اعتماد کہ ساتھ۔ کیلبری فونٹ پر جھوٹے ثابت ہوئے اعتماد کہ ساتھ۔رشوت بھتہ اور چوری کہ پیسے پکڑنے پر مسکرائے اعتماد کہ ساتھ۔سارا خاندان مفرور ہے اعتماد کہ ساتھ۔

مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ کے بقول وہ بیمار ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں تو ڈبل ایسپریسو تھوڑی زیادہ ہوگی- بیماری کا جھوٹ تو بولا ہے مگر عمر کا تقاضہ ہے کہ بہتر ہو گا چچا کی ان بھینسوں کا دودھ شامل کر لیا کریں جو اربوں روپے کا دودھ دیتی ہیں آپ مایہ ناز ہیں۔ یہ ٹویٹ کیلبری فونٹ میں ہے

شہبازگل نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نہ جھوٹ بولیں۔نواز شریف صاحب کی تصویر خود لیک کی گئی-حسین نواز کہ دفتر کہ باہر والے صحن میں لی گئی۔کوئی اس جگہ بغیر تلاشی نہیں جا سکتا -تصویر دو زاویوں سے لی گئ-بکھرتی ٹوٹتی پارٹی کو بچانے کی ناکام کوشش کہ لوگ سمجھیں نواز قائم ہیں اور چچا کو ناکام کیا جائے

شہبازگل نے مزید کہا کہ 2 زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ تصویر چھپ کر لی گئی۔وہاں اور کوئی نہیں بیٹھا اور کوئی انکی اس جگہ جا نہیں سکتا-ایک بوڑھے بیمار شخص نے ماسک نہ پہنا کہ تصویر میں پہچانا جائے۔پارٹی ورکر چچا کی طرف جا رہا ہے-اسی دباؤ کی وجہ سے تصویر خود لیک کی-پھرسو بار ریٹویٹ کیا اسے

سوشل میڈیا پر نواز شریف کی لندن میں سڑک کے کنارے ایک ہوٹل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چائے پینے کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس پران کے مخالفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے

جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‏تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔ جو لوگ زبردستی ICU میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں،انکے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین/بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟” "‏انکو اصل تکلیف اس بات کی ہے کہ نواز شریف کو یہ اپنی پوری قوت اور طاقت کے اندھے استعمال کے باوجود نقصان نہیں پہنچا سکے۔ ان لوگوں نے میاں صاحب کو مارنے کی پوری کوشش کی لیکن الّلہ نے بچا لیا۔ نواز شریف کا خوف نا انکو جینے دیتا ہے نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے۔ یہی انکی سزا ہے”

    Chief Minister (6k + posts)

    khan sahab ko Pakistan theek kerny ky liye votes deye thay , yeh sab humain pehly sey hi maloom tha , ab koi progress bhee dhaio , yea time pass keye jaio gy !

    Senator (1k + posts)

    اس اعتماد۔فراڈ اعتماد کہ ساتھ۔جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ بیماری پر جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ عدالت سے کرپٹ اور چور کہلائے اعتماد کہ ساتھ۔ کیلبری فونٹ پر جھوٹے ثابت ہوئے اعتماد کہ ساتھ۔رشوت بھتہ اور چوری کہ پیسے پکڑنے پر مسکرائے اعتماد کہ ساتھ۔سارا خاندان مفرور ہے اعتماد کہ ساتھ

    Chief Minister (12k + posts)

    ہر بار روتی چیختی رہتی ہے اور چین دوسروں کے گنتی ہے اس جعلی سا زش کی دہائی سے پہلے کسی کو یاد تک نہیں تھا میڈم مریم کلیبری زندہ بھی ہے یا مر گئی 

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More