صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی سوشل میڈیا پر تنقیدکی زد میں

"ایک عورت ہی دوسری عورت کا گھر برباد کردیتی ہے”،”شہروزسبزواری نے خزانہ کی جگہ کچرے کو چن لیا ہے”۔ ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی شادی سوشل میڈیا پر تنقیدکی زد میں

گزشتہ روزشادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل صدف کنول اوراداکارشہروز سبزوای سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

جیسے ہی دونوں کی جانب سے تصاویرپوسٹ کی گئیں تھیں اس کے بعد سے ہی دونوں ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔ سوشل میڈیا صارفین صدف کنول اورشہروزسبزواری پرخوب تنقید کے نشتر برسائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ دنیا میں یہ پہلی شادی ہے جس میں مبارک باد کم اورلعنتیں زیادہ مل رہی ہیں جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ شہروزسبزواری نے خزانہ کی جگہ کچرے کو چن لیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ پہلی بار دیکھا ہے کہ کوئی آئی فون چھوڑ کر نوکیا 3310 پر شفٹ ہوگیا ہو۔

ایک صارف نے لکھا کہ صدف کنول کی شہروز سے نکاح کی افواہ بلکل درست ہے۔ اب تو یہ ثابت ہوچکا ہے کہ صدف کنول نے ہی سائرہ کا گھر اُجاڑا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پوری قوم عثمان عظمیٰ اور آمنہ کو گالیاں دینے میں مصروف تھی کہ صدف اور شہروز نے گالیوں کا رُخ اپنی طرف موڑ لیا

مختلف صارفین کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا کہ خدا سب کوان لوگوں سے بچائے جو ایک دوسرے کا گھربرباد کرتے ہیں۔

دوسری جانب متعدد فنکاروں نے سائرہ یوسف اپنے علیحدگی کے فیصلے پرخوب سراہا اور تنقید کرنیوالوں کو بھی جواب دیتے رہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ناقدین پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ٹوئٹر پر موجود پھپھیاں۔ صدف اور شہروز کے نکاح پر۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ آج سارا دن ٹویٹر پہ شہروز اور صدف کے نکاح کی خبریں چل رہی ہیں یار ہم اتنے فارغ لوگ ہیں یہ بھی کوئی بات ہے جس پر بحث کی جاۓ میرے خیال میں کسی کی ذاتی زندگی کو زیر بحث لانے سے گریز کرنا چاہئے۔

ایک نے لکھا کہ پاکستانی عوام انتہائ ویلی قوم ھے ۔ اسکا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ شہروز سبزواری اور صدف کی شادی کو لے کر بھی تجزیہ کرنا شروع ھوگۓ ھیں۔ بھئ اسکی زندگی ھے اسکو جیسے مرضی گزارے ۔آپ لوگ کیوں پھپھو بن رھے ھیں۔ ھر بات پہ آپکا ججمینٹیل بننا ضروری نہیں۔ !

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More