سوشل میڈیا پر نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز کی بھر مار

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا

سوشل میڈیا صارفین نے نواز شریف کی چند روز پہلے لندن کے ایک ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کو ایڈٹ کرکے طرح طرح کے میمز بنادیئے۔
سوشل میڈیا نے اس تصویر کا اصل بیک گراؤنڈ ہٹا کر ایسے ایسے بیک گراؤنڈ لگادیے کہ اگر نواز شریف خود بھی دیکھ لیں تو مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے، ایک تصویر میں نواز شریف دیگوں کے قریب کرسی پر بیٹھے اور دیگ میں دلیم گھوٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا
دوسری تصویر میں نواز شریف بیرون ملک کسی شہر کی ایک سڑک کنارے کرسی پر بیٹھے ہیں اور ایڈٹ کرنے والے نے ان کے ہاتھ میں غبارے پکڑادیے اور ایسا منظر پیش کیا کہ نواز شریف صاحب اس سڑک پر غبارے فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا
تیسری تصویر کی ایسی کمال ایڈیٹنگ کی گئی کہ اگر کسی نے اصل تصویر نہ دیکھی ہو تو شائد وہ اسی تصویر کو اصل سمجھ بیٹھیں، اس تصویر میں نواز شریف ایک سڑک کنارے ہاتھ میں ایک پیالہ لے کر بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے زمین پر بھی چند پیالے رکھیں ہیں جس میں ایک خاتون کچھ پیسے ڈال رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی میڈیکل رپورٹس بھی موجود ہیں، نواز شریف کی کرسی کے پاس ایک بورڈ پر "پلیز ہیلپ می” بھی لکھا ہوا ہے، اسی تصویر کے اوپر عنوان کے طور پر ایک تحریر موجود ہے جس میں لکھا ہے "اولاد کی بے رخی نے نااہل والد کو لندن کی گلیوں میں علاج کیلئے پیسے مانگنے پر مجبور کردیا”۔

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا
ایک اور تصویر میں نواز شریف کو ایک سامان بردار گدھا گاڑی پر بٹھایا گیا ہے اور گدھا گاڑی کی لگامیں نواز شریف کے ہاتھ میں تھمائی گئی ہیں جو لوڈڈ سامان کے اوپر بیٹھے ہیں اور منظر ایسا ہے کہ ایک ہاتھ سے نواز شریف گدھا گاڑی چلا رہے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے چائے پینے میں بھی مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا
یاد رہے نواز شریف کی یہ تصاویر لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ چائے یا کافی پیتے ہوئے بنائی گئی اور یہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہے، اس تصویر پر سیاسی جماعتوں کے ارکان کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا

سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیاسوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا سوشل میڈیا نواز شریف کی وائرل تصویر پر میمز سے بھر گیا

 

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More