بینظیر بھٹو سے متعلق دعویٰ کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں،سنتھیارچی

بینظیر بھٹو سے متعلق دعویٰ کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں،سنتھیارچی

امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف پیپلزپارٹی کی سابق چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کے خلاف متنازع ٹویٹ کیےجانے پر ملک بھر میں سینکڑوں شکایات درج کروائی جاچکی ہیں۔ جس کے جواب میں سنتھیا رچی کی جانب سے بھی پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر ایف آئی اے میں شکایت درج کروادی گئی۔

اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا کہ میرے پاس بینظیر پر لگائے جانے والے تمام الزامات کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں، میرے پاس پاکستان مخالف تحاریک چلانے والی جماعت پشتون تحفظ موومنٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی کے گہرے تعلق کے ثبوت بھی موجود ہیں اور مجھے یقین ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کبھی نہیں چاہے گی کہ میں وہ تمام دستاویزات منظر عام پر لاؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے میرا فون نمبر، گھرکا ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات بھی لیک کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے مجھے پچھلے دو دنوں میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی ہیں اور سوشل میڈیا پر سینکڑوں غیر اخلاقی پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں ۔

گزشتہ سات سالوں سے اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیارچی کا کہنا تھا کہ میں کسی کے خلافف بغیر ثبوت کے بیان نہیں دیتی ، جو کچھ میں نے بینظیر کے خلاف کہا وہ مجھے پیپلزپارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا میرے پاس ان تمام الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں، لیکن پیپلزپارٹی نہیں چاہے گی کہ میں یہ سب ثبوت منظر عام پر لاؤں، تاہم اگر بلاول بھٹو زرداری عوام کے سامنے مجھ سے معافی مانگیں تو میں نہ صرف اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے پر غور کروں گی بلکہ ان تمام دستاویزی ثبوتوں کو بھی منظر عام پر نہیں لاؤ ں گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما سحر کامران نے ایف آئی اے میں سنتھیارچی کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی مشکوک سرگرمیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں اور پاکستان سے ان کو فورا ملک بدرکیا جائے۔

    Minister (2k + posts)

    I love the comments where they ask for justice, from whom? when you select/elect corrupt politicians, bribe for everything and expect to be bribed, when you lie for your goals.

    پاکستان پیپلز پارٹی اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے. بے نظیر یا زرداری کے متعلق صرف یہ صحافی ہی نہیں بلکہ کئی ایک مصنفین بھی حقائق کتابی شکل میں سامنے لا چکے ہیں

    Minister (4k + posts)

    Who is hell is she and which power is aiding and feeding her. Hate PPP but it is non of her business to interfere in Pakistan affairs. She is coming up with new revelations every other day and the information she comes up with could only be fed by intelligence agencies. It seems as if our generals and politicians would one day sell our security for a white skin.

    میں بحیثیت ایک محب وطن پاکستانی شہری اس خاتون کی سارے باتوں سے مکمل متفق ہوں پیپلز پارٹی خاص کر اس وقت بدترین مخلوق کی ہاتھوں میں ہے جن کے جرموں کے داستانیں بے حساب ہیں  اور میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت ہندوستانی ریاستی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے مماثلت رکھتا ہے جیسے کہ آر ایس ایس کے سیاست ہے اسی طرح پیپلز پارٹی کے سربراہان اور ممبران اور جہالے ہیں جس نے سندھ اور سندھی قوم کو تباہ و برںاد کیا گیا ہے ہر لحاظ سے تعلیمی ثقافتی اور سماجی اور معاشی اور معاشرتی اور سیاسی اور مذہبی اور اخلاقی ہر لحاظ سے چوری لٹمار کرپش منی لانڈرنگ معاشی دہشتگردی کی بازار گرم کیا ہوا ہے بینظیر نے جب سے ڈاکو زرداری سے شادی کی تب سے پاکستان اور سندھ ڈاکو قاتل زرداری کے حوالے ہو گیا ہے تب سے چوری لٹمار کرپش منی لانڈرنگ قتل و غارتگری شروع حتی کہ بینظیر بھٹو کی قتل تک اور بینظیر بھٹو کو جب سے ڈاکو زرداری نے قتل کیا تب سے تو پارٹی اور بینظیر کی جائدادیں خاندان اور سندھ اور سندھی عوام کے سب کچھ پر قبضہ کر لیا ساتھ میں پوری پاکستان اور پاکستانی قوم کو خوب لٹا اب اس وقت بھی مشہور ہے مسٹر ٹین پرسنٹ جتنے بھی لٹمار کرپش چوری ہو رہا ہے اس میں ڈاکو قاتل زرداری کے ٹین پرسنٹ ہے اللّٰہ جل جلالہ پاکستان اور پاکستانی قوم اور سندھ اور سندھی قوم کو نجات عطاء فرمائے ان وطن اور قوم فروش فیملی مافیا سے اور ان کے گندے انڈوں بلو رانی اور مریم صفدری سے آمین یارب العالمین

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More