"جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے میں تب سے آپ کی مداح ہوں”-امریکن پاپ سنگر شر وزیراعظم سے متاثر

پاپ انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ ‘شر’ کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کی تب سے فین ہوں جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے۔
پاپ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ دنوں پاکستان کی ایک عدالت کی جانب سے کاوان نامی تنہا ہاتھی کی آزادی کے احکامات سنے ، یہ میری زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک لمحہ تھا۔


گلوکارہ نے کاوان کی رہائی کیلئے ایسی مہم چلائی جو کہ ہائی پروفائل حقوق کی مہم بن گئی تھی جس کے بعد گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وائلڈ لائف کو ہدایات جاری کیں کہ 30 روز کے اندر سری لنکا کے حکام میں سے بات کرکے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں قیدکاوان کیلئے کوئی محفوظ مقام ڈھونڈا جائے۔

امریکی گلوکارہ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی تب سے فین ہوں جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے، مجھے ہمیشہ سے آپ بہت مہربان انسان لگے، آپ کی مدد کا بہت شکریہ ! یہ میرا ایک خواب تھا جو پورا ہوا۔


انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح ہمارے موقف کو سمجھا اور فری دی وائلڈ نامی ادارے کے مدد کرنے پر شکرگزار ہوں۔


یاد رہےکہ ایک کاوان نامی ہاتھی1985 میں سری لنکا سے لایا گیا، مگر اسے 2002 میں عارضی طور پر ایک پنجرے میں بند کردیا گیا تھا، جس کے بعد 2016 میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے جانور دوست لوگوں نے چڑیا گھر انتظامیہ اور حکومت کو درخواست کی کے کاوان کو چھوڑ دیا جائے، 2016 میں ایک  قرارداد کی دو لاکھ افراد نے حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کاوان کو پنجرے سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

امریکی گلوکارہ شر سالوں سے کاوان کیلئے آواز بلند کیے ہوئے ہیں اور اب کاوان کو آزاد کیے جانے پر وہ بے حد خوش اور جذباتی ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More